بائیکرز سیفٹی و پروٹیکشن کا آغاز، موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ کے ساتھ ماسک ضرور پہنیں،کمشنر لاہور مریم خان

کمشنر لاہور مریم خان نے سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید و ڈی سی لاہور سید موسٰی رضا کے ہمراہ بائیکرز سیفٹی و پروٹیکشن مہم کا آغاز کیا۔ لبرٹی چوک میں موٹر سائیکلزسائیڈ ویو مررز، سیفٹی وائرز نصب کیے گئے اور سموگ ماسکس بھی تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور مریم خان نے کہا ہے کہ شہریوں خصوصا بائیکرز کی سیفٹی اور سکیورٹی کیلئے خصوصی مہم کا آغاز ہے، ضلعی انتظامیہ لاہور اور ٹریفک پولیس کا احسن اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں میں بائیک سائیڈ ویو مررز، ماسکس اور سیفٹی وائرز تقسیم کی جارہی ہیں، ہیلمٹ کے استعمال کے بغیر موٹر سائیکل چلانا انسانی جان سے کھیلنے کے مترادف ہے، شہری خصوصا موٹرسائکل سوار ہیلمٹ کے ساتھ ماسک ضرور پہنیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ٹریفک قوانین آگاہی کے ساتھ بائیک پروٹیکشن و بائکر سیفٹی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ٹریفک قوانین کی پاسداری مہزب قوم کی پہچان ہے۔ یہ محض مہم نہیں بلکہ ٹریفک پروٹیکشن، سیفٹی قوانین پروگرام کا عملی قدم ہے۔

جواب دیں

Back to top button