*جناح مارکیٹ اورچائلڈویلفیئرسینٹرٹاون شپ میں کمرشل دکانوں کا نیلام عام، فیزٹو۔28کمرشل پلاٹ51کروڑ65لاکھ روپے میں نیلام*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی خصوصی کاوشوں سے ایل ڈی اے نے 30 سال سے تجاوزات بنے پلاٹوں کو جناح مارکیٹ میں تبدیل کر کے ریکارڈ ریونیو اکٹھا کر لیا۔ جناح مارکیٹ اورچائلڈویلفیئرسینٹرٹاون شپ میں کمرشل دکانوں کا نیلام عام فیز2 بھی کامیاب رہا۔

ایل ڈی اے نے جناح مارکیٹ،چائلڈ ویلفیئر سینٹر ٹاؤن شپ کے28کمرشل پلاٹ51 کروڑ65لاکھ22ہزار روپے میں نیلام کیے۔نیلام عام میں جناح مارکیٹ اور چائلڈ ویلفیئر سنٹر ٹاؤن شپ دکانوں شامل تھیں۔وائس چیئر مین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اورڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق ایکسپو سنٹر جوہر ٹاون میں نیلامی کے عمل کا خود جائزہ لیا۔ پلاٹ نمبر40اے،3 کروڑ32لاکھ 10ہزار روپے جبکہ پلاٹ نمبر39اے،3 کروڑ28لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر38اے،3 کروڑروپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر36، دو کروڑ80لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر32،دو کروڑ80لاکھ روپے جبکہ پلاٹ نمبر31ڈی2کروڑ24لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر31کارنر3 کروڑ8لاکھ روپے میں نیلام ہوا، پلاٹ نمبر23اے 2کروڑ20لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر21اے 2کروڑ20لاکھ روپے اور پلاٹ نمبر26،دو کروڑ92لاکھ 12ہزارروپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر16اے2کروڑ20لاکھ روپے، پلاٹ نمبر42ڈی،کارنرایک کروڑ18لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر41اے کارنرایک کروڑ22لاکھ روپے،جبکہ پلاٹ نمبر43،ایک کروڑ44لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر44 ایک کروڑ62لاکھ، پلاٹ نمبر45کارنرایک کروڑ96لاکھ روپے، پلاٹ نمبر46کارنرایک کروڑ80لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر47 ایک کروڑ60لاکھ روپے، پلاٹ نمبر49 کارنرایک کروڑ74لاکھ روپے اور پلاٹ نمبر50،ایک کروڑ58لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر7ایک کروڑ10لاکھ روپے، پلاٹ نمبر8ایک کروڑ20لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر9ایک کروڑ16لاکھ روپے جبکہ پلاٹ نمبر10ایک کروڑ16لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر33کارنرچائلڈ ویلفیر سینٹر60لاکھ روپے،پلاٹ نمبر37چائلڈ ویلفیر سینٹر 60لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر36چائلڈ ویلفیر سینٹر55لاکھ روپے، پلاٹ نمبر42سی جناح مارکیٹ ایک کروڑ 10لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

گزشتہ نیلامی میں کامیاب امیدواروں کو قبضہ (پوزیشن) دیدیاگیاہے۔ایل ڈی اے جناح مارکیٹ کی بولی میں کامیاب امیدواروں کو نقشہ فیس مکمل معاف اور آرکیڈ چھورنے سے استثنیٰ دے رہا ہے۔ایل ڈی اے آکشن کمیٹی کے اراکین نے نیلامی کی نگرانی کی۔ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر آکشن، ڈائریکٹر ہاوسنگ، ڈائریکٹر ریونیواور متعلقہ افسران نے نیلام عام میں شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button