لاہور(مقصود اعوان سے)پنجاب سے قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کے ایک حلقے میں این اے 129لاہور، این اے 66 وزیر آباد اور پی پی 87 میانوالی میں 18 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدوار 4اگست سے 6اگست تک اپنے اضلاع متعلقہ ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے امیدوار اج 31 جولائی سے ریٹرننگ آفیسر کے دفاتر سے کاغذات نامزدگی فارم حاصل کر سکیں گے الیکشن کمیشن نے لاہور ،وزیر آباد اور میانوالی کے تینوں اضلاع میں الیکشن کمیشن کی اجازت کے بغیر سرکاری محکموں میں افسران اور ملازمین کے تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کر دی ہے صدد ،وزیراعظم، وزیر اعلیٰ وفاقی و صوبائی وزراء کے انتخابی حلقوں کے دوروں پر بھی پابندی کا اطلاق ہوگا ان کے علاؤہ الیکشن کمیشن نے ان اضلاع میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر بھی پابندی لگا دی ہے تاہم پہلے سے جاری ترقیاتی سکیموں پر کام ہو سکے گا الیکشن کمیشن نے تینوں اضلاع کے الیکشن کمشنر کو ان انتخابی حلقوں کی ووٹر لسٹوں میں نئے ووٹوں کے اندراج اور اخراج سے روک دیا ہے الیکشن کمیشن نے ان اضلاع میں ضمنی انتخابات کرانے کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کا بھی تقرر کردیاہے۔ تینوں حلقوں کے ڈپٹی کمشنرز ڈبطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران خدمات انجام دیںگے، این اے 66وزیر آباد میںشبیر حسین بٹ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو ریٹرننگ افسر جبکہ اویس غنی اور قمر السلام کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقررکیاگیا ہے۔ این اے 129 لاہور میں سید موسیٰ ڈپٹی کمشنر کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، عثمان غنی ایڈیشن ڈپٹی کمشنر کو ریٹرننگ آفیسر جبکہ بابر علی رائے اور ڈاکٹر نازیہ کرامت کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیاگیا ہے، اسی طرح پی پی 87 میانوالی میں خالد جاویدگورایہ کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، سلمان قیوم شیخ کو ریٹرننگ آفیسر جبکہ رضوان اکرم ڈار اورخالد محمود خان کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا ہے۔ تینوںحلقوں میں پبلک نوٹس کل 31 جولائی کوجاری ہوگا، کاغذات نامزدگی 6 اگست تک فائل کئے جاسکیں گے جبکہ 26 اگست کو امیدواروںکو انتخابی نشانات الاٹ ہونگے۔ تینوں حلقوںمیں پولنگ 18 ستمبر بروزمنگل ہوگی۔ واضح رہے کہ این اے129 کی نشست پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی میاں محمد اظہر کے انتقال، احمد چٹھہ کی این اے 66 اور احمد خان بھچر کی پی پی 87 میانوالی کی نشست 9 مئی کیسز میں سزا یافتہ ہونے کی وجہ سے خالی قرار دیدی گئی ہے۔
Read Next
جولائی 30, 2025
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی اعلان کردہ حج پالیسی 2026 کی نمایاں خصوصیات۔۔۔
جولائی 19, 2025
سرکاری ریسٹ ہاؤسز کے نئے کرایوں کا نوٹیفکیشن جاری،پہلی بارعوام بھی سرکاری ریسٹ ہاؤسز استعمال کرسکیں گے
جولائی 2, 2025
*متروکہ وقف املاک بورڈ کی آمدن میں 92کروڑ 50 لاکھ روپے کا ریکارڈاضافہ، سالانہ آمدن 5ارب 65کروڑ تک پہنچ گئی*
جون 26, 2025
صوبائی وزیر بلدیات کے کیمپ آفس میں پریس کلب ڈسکہ سالانہ انتخابات2025-2026ء،عہدیداران منتخب
مئی 23, 2025
محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیرانتظام داتا دربار کے فنڈز میں کروڑوں روپے مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
Related Articles
"شاہ حسین” ریجنل کونسل کا چوبیسواں اجلاس ریجنل کنونیئر ڈاکٹر راشد محمود وڑائچ کی زیر صدارت منعقد
اپریل 22, 2025
*پنجاب کے 16 اضلاع وفاقی اور صوبائی کابینہ میں نمائندگی سے محروم،13 اضلاع میں ایم پی ایز کو صوبائی کابینہ میں نمائندگی نہ مل سکی*
مارچ 4, 2025
پنجاب لیکوڈیشن بورڈ کی موضع کماہاں میں قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی، کروڑوں روپےمالیت کی سرکاری اراضی واگزار
مارچ 2, 2025



