"شاہ حسین” ریجنل کونسل کا چوبیسواں اجلاس ریجنل کنونیئر ڈاکٹر راشد محمود وڑائچ صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی میزبانی ہوم نیٹ پاکستان نے سرانجام دی۔ اجلاس میں مجموعی طور پر 28 ممبران بشمول ٹیم سیکرٹریٹ نے شرکت کی۔ جن میں 10 خواتین، 17 مرد اور ایک خواجہ سرا ساتھی شامل ہیں۔چوبیسویں اجلاس میں سکور کارڈ 2025 کے تناظر میں سہہ ماہی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ضلعی سطح کے نا مکمل اہداف پر تفصیلی تبادلہ خیال و آئندہ کی منصوبہ بندی کی گئی۔ نیٹ ورک سرگرمیوں کے تناظر میں غیر متحرک رکن تنظیموں کی ممبر شپ بارے غور خوض کرتے ہوئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی، نامنظوری درخواست برائے حصول پیف سکولز پروگرام پر اپیل بار تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ریسورس موبلائزیشن کمیٹی کی طرف سے بتایا گیا کہ اب تین پروجیکٹس جمع کروائے جا چکے ہیں۔ رواں سہہ ماہی (اپریل، مئی، جون 2025) کی مجوزہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیالات کے بعد متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔ مجوزہ لوکل گورنمنٹ بل 2025ء اور مقامی حکومتوں کے فوری انتخابات کی جاری مہم بارے مجوزہ حکمت عملی پر تبادلہ خیالات کیا گیا اور سیمینار، مطالباتی ریلیوں اور قائم کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کو خطوط لکھنے کے ساتھ ساتھ ملاقاتوں بارے فیصلہ کیا گیا۔ آخری ایجنڈا پوائنٹ کے تحت شرکاء کو بریف کیا گیا کہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ، پنجاب نے اپنے ایک ڈائریکٹو کے ذریعے پنجاب کے تمام اضلاع کے ہیڈ کوارٹرز (میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی کے دفاتر) میں "خاتون سہولت مراکز” بنانے کا کہا ہے۔ ریجن کے اضلاع میں اس طرح کے سنٹر قائم کرنے کی گنجائش پر بھی لائحہ کار مرتب کیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر "آرگنائزیشن آف دی منتھ”، اور آرگنائزیشن آف دی کوارٹر کو پروانشل کوآرڈینیر ہوم نیٹ پاکستان نے تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کئے گئے۔ شرکائے حاضری کی تفصیل کے مطابق لاہور سے 11 ممبران میں سے 10 نے شرکت کی۔ گوجرانوالہ سے 7 میں سے 4 ممبران شریک ہوئے، شیخوپورہ سے 4 میں تین ممبران نے شرکت کی، منڈی بہاؤالدین سے 3 میں 2 ممبران شریک تھے جبکہ حافظ آباد اور وزیرآباد سے ایک ایک ممبر نے شرکت کی۔ ضلع ننکانہ صاحب سے تمام 3 ممبران غیر حاضر تھے۔ غیر حاضر ممبران میں ننکانہ صاحب سے عابد علی، حسن اکمل اور حافظہ سمیعہ بانو، حافظ آباد سے طارق رشید اور پروفیسر اسد سلیم شیخ، وزیر آباد سے راشد بشیر چٹھہ، منڈی بہاؤالدین سے نوید انجم فاروقی، لاہور سے ظفر اعجاز ملک جبکہ شیخوپورہ سے مقصود احمد ایڈووکیٹ اجلاس سے غیر حاضر رہے
Read Next
جولائی 31, 2025
*لاہور ،وزیر آباد اور میانوالی کے اضلاع میں الیکشن کمیشن کی اجازت کے بغیر سرکاری محکموں میں افسران اور ملازمین کے تقررو تبادلوں پر پابندی عائد*
جولائی 30, 2025
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی اعلان کردہ حج پالیسی 2026 کی نمایاں خصوصیات۔۔۔
جولائی 19, 2025
سرکاری ریسٹ ہاؤسز کے نئے کرایوں کا نوٹیفکیشن جاری،پہلی بارعوام بھی سرکاری ریسٹ ہاؤسز استعمال کرسکیں گے
جولائی 2, 2025
*متروکہ وقف املاک بورڈ کی آمدن میں 92کروڑ 50 لاکھ روپے کا ریکارڈاضافہ، سالانہ آمدن 5ارب 65کروڑ تک پہنچ گئی*
جون 26, 2025
صوبائی وزیر بلدیات کے کیمپ آفس میں پریس کلب ڈسکہ سالانہ انتخابات2025-2026ء،عہدیداران منتخب
Related Articles
محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیرانتظام داتا دربار کے فنڈز میں کروڑوں روپے مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
مئی 23, 2025
*پنجاب کے 16 اضلاع وفاقی اور صوبائی کابینہ میں نمائندگی سے محروم،13 اضلاع میں ایم پی ایز کو صوبائی کابینہ میں نمائندگی نہ مل سکی*
مارچ 4, 2025
پنجاب لیکوڈیشن بورڈ کی موضع کماہاں میں قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی، کروڑوں روپےمالیت کی سرکاری اراضی واگزار
مارچ 2, 2025



