سرکاری ریسٹ ہاؤسز کے نئے کرایوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، تاہم پہلی بارعوام بھی سرکاری ریسٹ ہاؤسز استعمال کرسکیں گے،محکمہ آبپاشی کی جانب سے سرکاری ریسٹ ہاؤسز کے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق کیٹیگری اے ون میں سرکاری افسران سے 10 ہزار روپے روزانہ چارج ہوگا جبکہ عوام سے 15 ہزار روپے روزانہ کمرے کا کرایہ چارج ہوگا۔ کیٹیگری اے ون میں غیرملکیوں سے 20 ہزار روپے روزانہ کا کرایہ چارج ہوگا، اس کے علاوہ کیٹیگری اے میں سرکاری افسران سے 5490 روپے روزانہ کا کرایہ چارج ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عوام سے 10 ہزار روپے روزانہ جبکہ غیرملکیوں سے کیٹیگری اے کےلیے 15 ہزار روپے کے چارجز وصول کیے جائیں گے۔ کیٹیگری بی کے ریسٹ ہاؤسز میں افسران سے 2 ہزارروپے چارج ہونگے، عوام سے 5ہزار اور غیرملکیوں سے 6500 روپے روزانہ چارجز لیے جائیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹ ہاؤسز میں زیادہ سے زیادہ پانچ روز کی بکنگ ہوگی، کسی بھی شخص کو 7د ن پہلے درخواست دینی ہوگی۔
Read Next
2 ہفتے ago
*فیصل آباد میں پانی کا بحران — موسمیاتی تبدیلی ایک خاموش آفت* تحریر: انجینئر غلام شبیر، ڈاکٹر محمد سہیل ساجد
دسمبر 12, 2025
پنجاب اسمبلی پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری کے سالانہ انتخاب 2025-2026 میں جرنلسٹ پینل کے چاروں امیدوار بلا مقابلہ منتخب
دسمبر 10, 2025
محمد نواز گوندل نےایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء کے عہدے کا چارج سنبھال لیا
جولائی 31, 2025
*لاہور ،وزیر آباد اور میانوالی کے اضلاع میں الیکشن کمیشن کی اجازت کے بغیر سرکاری محکموں میں افسران اور ملازمین کے تقررو تبادلوں پر پابندی عائد*
جولائی 30, 2025
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی اعلان کردہ حج پالیسی 2026 کی نمایاں خصوصیات۔۔۔
Related Articles
*متروکہ وقف املاک بورڈ کی آمدن میں 92کروڑ 50 لاکھ روپے کا ریکارڈاضافہ، سالانہ آمدن 5ارب 65کروڑ تک پہنچ گئی*
جولائی 2, 2025
صوبائی وزیر بلدیات کے کیمپ آفس میں پریس کلب ڈسکہ سالانہ انتخابات2025-2026ء،عہدیداران منتخب
جون 26, 2025
محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیرانتظام داتا دربار کے فنڈز میں کروڑوں روپے مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
مئی 23, 2025



