پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ میں پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی ضم کرنے کا معاملہ قانونی پیچیدگیوں کا شکار

لاہور(بلدیات ٹائمز رپورٹ)پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ میں پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی ضم کرنے کا معاملہ قانونی پیچیدگیوں کا شکار ہو گیا ہے۔محکمہ بلدیات پنجاب نے بھی انضمام کی تجویز کو ناقابل عمل قرار دے دیا ہے جبکہ محکمہ لائیوسٹاک نے بھی مخالفت کی ہے۔اس ناکامی کے بعد پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی نے پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی نے شاہ پور کانجراں سلاٹر ہاؤس لاہور کا کنٹرول حاصل کرنے کے لئے مسودہ تیار کر لیا ہے جس پر محکمہ بلدیات نے بھی مثبت ردعمل دیا ہے۔دونوں کمپنیوں کو ضم کرنے میں رکاوٹ الگ الگ صوبائی محکمے اور ایکٹ و دیگر قوانین ہیں۔پنجاب کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ اینڈ ڈوپلپمنٹ کمپنی 113 سابق ٹاؤنز و تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز سے مویشی منڈیوں کا کنٹرول حاصل کر کے بنائی گئی تھی جن سے مقامی حکومتوں کی اس وقت 2 ارب 89 کروڑ روپے کی آمدنی متاثر ہوئی تھی جس کے متبادل حکومت پنجاب نے مقامی حکومتوں کو شیئر جاری کرنے فیصلہ کیا جس پر آج تک عمل درآمد نہیں ہو سکا ہے۔پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی بھی بلدیاتی اداروں سے سلاٹر ہاؤسز کا کنٹرول لے کر بنائی گئی جو پہلے لاہور میٹ کمپنی تھی اور بعد ازاں اس کا کنٹرول محکمہ لائیوسٹاک کے پاس چلا گیا۔ذرائع کے مطابق شاہ پور کانجراں سلاٹر ہاؤس کا کنٹرول پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے حوالے کرنے کے لئے سمری وزیر اعلٰی کو بجھوائی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button