پشاور(بلدیات ٹائمز)صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے بلدیاتی ادارے مستقل اکاؤنٹنگ سسٹم کی عدم فراھمی سے سخت مشکلات سے دوچار۔خیبر پختونخوا حکومت بلدیاتی اداروں کے لئے مستقل اکاؤنٹنگ سسٹم کی فراھمی میں ناکام۔گذشتہ عرصہ زائد از چار سال سے پرانے اکاؤنٹ پرسنل لیجر اکاؤنٹ میں وقتاً فوقتاً توسیعی کی جاتی رہی۔پرسنل لیجر اکاونٹ کی توسیعی میعاد 30 جون 2025 کو اختتام پذیر ھو گئی ھے۔PLA میں وقتاً فوقتاً توسیع کی جاتی رھی مگر TMAs کے لئے مستقل اکاؤنٹنگ سسٹم کے لئے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی ۔جس سے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز بری طرح متاثر ھو رہے ھیں کیونکہ وقتاً فوقتاً توسیع کے لئے اکاونٹنٹ جنرل افس اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کی منتیں کی جاتی ہیں اور اے جی افس والے اپنی من مانی کر کے بلدیاتی اداروں اور بلدیاتی ملازمین کو پرسنل لیجر اکاؤنٹ کی توسیع سے سخت ذھنی کوفت اور پریشانی سے دوچار کرتے ہیں۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی, چئرمین محبوب اللہ، صدر حاجی انور کمال خان مروت اور جنرل سیکریٹری سلیمان خان ھوتی نے خیبرپختونخوا حکومت، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ، وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا، سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا ، سیکریٹری مالیات خیبرپختونخوا ، آڈیٹر جنرل آف پاکستان ، اکاونٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا اور سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ خیبرپختونخوا سے پرزور مطالبہ کیا ھے کہ بلاتاخیر TMAs کے لئے نیا اکاونٹنگ سسٹم منظور کیا جائے اور بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی بذریعہ اکاونٹ فور یقینی بنائی جائے کیونکہ پہلے ہی بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز گذشتہ چار پانچ سالوں سے پرسنل لیجر اکاؤنٹ کی توسیعی مراحل کی مشکلات اور سختیوں سے گذرتے آ رہے ہیں۔جس کی وجہ سے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کے بچے بھوک و افلاس کی وجہ سے فاکوں سے دوچار ہیں جب کہ بلدیاتی ادارے بھی عوامی سہولیات کی فراھمی میں مشکلات سے دوچار ھیں۔
Read Next
4 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پشاور،دلازک چوک انڈر پاس کا افتتاح کردیا
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا کوہاٹ پولیس لائنز دہشت گردی کے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات اور اظہارِ تعزیت
1 ہفتہ ago
باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پشاور سے کوئٹہ کے لئے ساؤتھ ایئر کی فضائی سروس کے آغاز کی افتتاحی تقریب
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کونسل کا اجلاس
1 ہفتہ ago
محکمہ لوکل گورنمنٹ،الیکشنز اینڈ رورل ڈویلپمنٹ خیبرپختونخوا اور جائیکا کے زیر اہتمام سمینار
Related Articles
محمد سہیل خان آفریدی کی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس سے ملاقات!
2 ہفتے ago
شوکت کیانی اور ظہیر شیخ کی ملاقات،خیبرپختونخوا کے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مشترکہ جدوجہد اتفاق
2 ہفتے ago
*وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ویژن اور ہدایت کے تحت لیبر ڈیپارٹمنٹ کے کمپلینٹ سیل کا افتتاح*
2 ہفتے ago
پشاور ریوائیٹلائزیشن پلان کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں کی اپ گریڈیشن اور پشتخرہ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد
2 ہفتے ago

