میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب فریئر ٹاؤن، کلفٹن کا دورہ کیا-یونین کونسل 11میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر صوبائی مشیر نجمی عالم اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں اور موسمیاتی خطرات کا سنجیدہ چیلنج درپیش ہے: میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے کہا کہ

موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے اور آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ مستقبل کی ضمانت صرف شجرکاری سے ممکن ہے۔درخت نہ صرف آکسیجن فراہم کرتے ہیں بلکہ ماحولیاتی آلودگی کم کرنے اور شہر کو خوبصورت بنانے کا ذریعہ بھی ہیں۔ہم اس مہم کو پورے شہر کراچی میں پھیلائیں گے تاکہ ہر گلی، ہر علاقے میں سرسبز ماحول قائم ہو۔شہر کی خوبصورتی، فضا کی بہتری اور عوام کی صحت کے لیے ماحول دوست اقدامات جاری رکھیں گے۔نئی شجرکاری مہم کے تحت جدید اور موسمی حالات کے مطابق درخت لگائے جائیں گے تاکہ ان کی نگہداشت اور نشوونما بہتر ہو۔عوام سے اپیل ہے کہ شجرکاری مہم میں بھرپور شرکت کریں اور اپنے شہر کو سرسبز بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔






