وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے فضائی سفر محفوظ بنانے کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے انتظامی اداروں کو ایئرپورٹس کے قریب واقع حساس مقامات 30 جولائی تک کلیئر کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کردی ہے-وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر نوبرڈ زون میں آپریشن تیز، ایئرپورٹس کے گرد 8 کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کرنے کا عمل جاری ہے- ”نو برڈ زون” کے تحت ایئرپورٹس کے گرد 8 کلومیٹر کا علاقہ محفوظ بنانے کا گرینڈ آپریشن تیز کر دیا گیا-وائلڈ لائف ای پی اے فورسز اورضلعی انتظامیہ نے نو برڈ زون میں کارروائیاں شروع کر دیں – پرندوں کی موجودگی کوروکنے کے لئے لاہور کنٹونمنٹ، والٹن کنٹونمنٹ اور ایل ڈبلیو ایم سی کے علاقوں میں کچرا ہٹانے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے-وائلڈ لائف اور ای پی اے فورس کے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ مختلف علاقوں میں مشترکہ آپریشن، چھاپے، درجنوں شہریوں کو جرمانے اور گرفتاریاں، کبوتروں سمیت پرندوں کے ڈبے بھی قبضے میں لے لئے گئے -پرندوں سے ہوائی حادثات کے خدشے کے پیش نظر حساس زونز میں کچرا پھینکنے پر مکمل پابندی عائد ہے-صفائی مہم کے لیے خصوصی ٹیمیں سرگرم،مستقل نگرانی و رپورٹنگ کا عمل بھی جاری ہے- کھلی جگہوں پر کوڑا پھینکنے، ڈھکن کے بغیر کوڑا دان رکھنے والوں کو بھی جرمانے ہوں گے-الفیصل ٹاؤن میں کبوتروں کے ڈیرے ختم کرنے، پولٹری شاپس کی نگرانی اور گیریژن کلب میں ڈی نیسٹنگ آپریشنز مکمل کیے گئے-ذبحہ خانوں،پولٹری فارمز، درباروں اور چھتوں پر دانہ ڈالنے پر مکمل پابندی عائد ہے- برکی روڈ، بیدیاں روڈ، ڈی ایچ اے، عسکری، والٹن روڈ، قذافی اسٹیڈیم کی سخت نگرانی جاری ہے-بہار شاہ روڈ اور ضرار شہید روڈ سے کبوتروں کے پنجرے ہٹا دیے گئے، گھونسلے ہٹانے کا سلسلہ بھی جاری ہے-شالامار باغ، بھٹہ چوک، جیل روڈ، مغلپورہ، آر اے بازار میں گھونسلے ہٹانے کا آپریشن مکمل کرلیاگیا-کھلی جگہ کوڑا پھینکنے، ڈھکن کے بغیر کوڑا دان رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیزکردی گئی ہے-ذبحہ خانوں، پولٹری فارمز، درباروں اور چھتوں پر دانہ ڈالنے پر مکمل پابندی عائدکر دی گئی ہے- کبوتر پالنے اور اڑانے پر مکمل پابندی ہے، نو برڈ زون میں زیرو ٹالرنس پالیسی لاگوگیریژن گالف کلب میں 142 گھونسلے، باغِ رحمت اسکول ایریا سے 21 گھونسلے، بھٹہ چوک سے 18، شالامار باغ سے 42 اور جیل روڈ سے 15 گھونسلے ہٹا دئیے گئے-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کئی علاقوں میں رضا کارانہ طور پر پرندوں کے پنجرے ہٹانے کے عمل کی تحسین اور تعاون پر شکریہ ادا کیا-
Read Next
3 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی مون سون کے فوراً بعد ہر شہر میں خستہ حال عمارتوں کے سروے کی ہدایت
5 گھنٹے ago
پنجاب حکومت نے 35 تحصیلوں میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کی تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا
1 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈرنکنگ واٹر بوتل پر چارجز لگانے کی ابتدائی تجویز مستر دکر دی
1 دن ago
پنجاب کابینہ نے بلدیاتی انتخابات کیلئے 12 ارب 52 کروڑ کے فنڈز،900یوسی سیکرٹریز کی بھرتیوں،پیدائش و اموات رولز،سینی ٹیشن فیس محکمہ ایکسائز کے ذریعے وصول کرنے کی منظوری دے دی
2 دن ago
بیورو کریسی تقرروتبادلے، 46 افسران تبدیل،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز تعینات
Related Articles
CM Maryam Nawaz Meets JICA President Dr Akihiko Tanaka; Agrees to Expand Cooperation in Public Welfare Sectors
2 دن ago
پنجاب حکومت نےضلعی انتظامیہ کے نئے تنظیمی ڈھانچے سے بلدیاتی اداروں کے تمام اختیارات سلب کر لئے،صوبہ کی تاریخ کےکمزور ترین لوکل گورنمنٹ سسٹم پر خصوصی رپورٹ
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے خوشاب کے ارکان صوبائی اسمبلی آصف ملک اور ظفر عباس خان کی ملاقات
3 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،عمران ممتاز ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ تعینات، کاشف جلیل نے دوبارہ ایم سی ایل کو دبوچ لیا،اے ڈی سی انفورسمنٹ،ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ سمیت کئی عہدوں کا چارج
3 دن ago

