صوبائی وزیر بلدیات کے کیمپ آفس میں پریس کلب ڈسکہ سالانہ انتخابات2025-2026ء،عہدیداران منتخب

الیکشن پریس کلب ڈسکہ رجسٹرڈ سالانہ انتخابات 2025-2026ء صوبائی وزیر بلدیات کے کیمپ آفس ڈسکہ میں ہوئے

چیئرمین الیکشن کمیشن

محمد عمران بٹ ایڈووکیٹ سابقہ صدر بار

ممبران الیکشن کمیشن

رانا شبیر سینئر صحافی

پرویز عالم بٹ سینئر صحافی اور

ناصر محمود رانجھا سینئر صحافی نے الیکشن کے فرائض سرانجام دیئے

الیکشن کمیشن پریس کلب ڈسکہ رجسٹرڈ میں کاغذات نامزدگی کے وقت کسی بھی رکن نے اپنے کاغذات کسی کے مقابلے میں جمع نہ کروائے

کاغذات نامزدگی کا وقت ختم ہونے کے بعد جو عہدیداران بلامقابلہ منتخب ہوئے ان کا باضابطہ اعلان چیئرمین الیکشن کمیشن محمد عمران بٹ ایڈووکیٹ نے کیا جن میں

بلامقابلہ منتخب سرپرست اعلٰی بشیر احمد ناز۔

بلامقابلہ منتخب سرپرست شہباز علی محسن۔

بلامقابلہ منتخب چیئرمین پریس کلب ڈسکہ رجسٹرڈ محمد افضل منشاء۔

سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر امین رضا مغل۔

وائس چیئرمین عدنان ناصر مغل۔

سیکرٹری نشر و اشاعت رانا محمد افضل۔

جنرل سیکرٹری سید رضوان مہدی۔

جوائنٹ سیکرٹری کرن چوہدری۔

فنانس سیکرٹری خالد فاروق مغل۔

نو منتخب عہدیداران میں شامل ہیں .اس موقع پر نو منتخب چیئرمین پریس کلب ڈسکہ رجسٹرڈ محمد افضل منشاء نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام عہدیداران کا بلامقابلہ منتخب ہونا اعزاز کی بات ہے

اس سے پتہ چلتا ہے کہ ڈسکہ کی تمام صحافی برادری ایک پلیٹ فارم پر اتحاد و یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے اور اولین ترجیح ڈسکہ پریس کلب کا قیام ہے

تمام نو منتخب عہدیداران کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ڈسکہ پریس کلب رجسٹرڈ میں اہم کردار صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق صاحب کی خصوصی کاوشوں کا ہے جنہوں نے ڈسکہ پریس کلب رجسٹرڈ کیلئے جگہ کی اناؤنسمنٹ کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔انشاءاللہ پریس کلب کیلئے دن رات جانفشانی سے ملکر کام کریں گے عوام اور صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ڈسکہ شہر کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔تمام عہدیداران و ممبران کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

جواب دیں

Back to top button