*مرکز ابراہیم اہلحدیث ٹاؤن شپ میں رمضان اور شب قدر پر ایک نظر*

لاہور (مہر عبدالروف سے)

رمضان المبارک کی فضیلت سے مستفیذ ہونے کے لیے مسلمان مساجد کا رخ کرتے ہیں جسکی وجہ سے مساجد میں رش بڑھ جاتا ہے اور شب قدر کو آخری طاق راتوں میں تلاش کیا جاتا ہے ۔اور ان راتوں میں اعتکاف کی سعادت بھی کافی خوش نصیبوں کو حاصل ہوتی ہے ۔ہر سال کی طرح خوبصورت مناظر مرکز ابراہیم ٹاؤن شپ میں بھی دیکھنے کو ملے ۔جہاں پر خوش نصیبوں میں اس بار پچاس خواتین اور پندرہ مردوں کو اعتکاف کی سعادت حاصل ہوئی۔ ابراہیم مرکز اہلحدیث ٹاؤن شپ میں تمام معتکف حضرات کو سحری و افطاری انتظامہ مرکز ابراہیم کی جانب سے دی گئی ۔ اس سعادت میں مرکز کے بانی اے ڈی شیخ صاحب اور عمر بن اے ڈی شیخ و مؤذن و خادم محمد شبیر بھٹی اور محمد ندیم بھٹی نے ہر سال کی طرح اپنی خدمات پیش کیں ۔مرکز میں

55 طلبہ و طالبات قرآن مجید کی تعلیم اور 22 طلبہ کی قرآن مجید حفظ کی کلاس جاری ہے ۔ نمازیوں کے لیے روزانہ درس قرآن وسنت کا سلسلہ جاری ہے اور تراویح میں قرآن مجید کی تفسیر پاکستان کے نامور خطیب شیخ الحدیث و التفسیر سرمایہ اہل حدیث مفکر بیان حافظ عبدالروف المناوی صاحب بیان کرکے نمازیوں کےدلوں کو منور کرنے کی سعادت حاصل کر رہےہیں ۔شعبہ حفظ اور تراویح کے فرائض سرمایہ اہل حدیث و مفکر اسلام حافظ محمد خالد عزیزی اور حافظ حمزہ خالد نے انجام دیے۔

جواب دیں

Back to top button