*ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری،کم از کم پنشن 11500 ہو گئی*

وفاقی حکومت نے ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔وزارت سمندر پار و ترقی انسانی وسائل کی جانب سے جاری گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق کم از کم پنشن 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 11500 روپے کر دی گئی ہیں۔

ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن کے مطابق 15 فیصد پنشن میں اضافہ کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔وفاقی کابینہ کی منظوری کے باوجود ای او بی آئی پنشنرز کا اضافے کا نوٹیفیکیشن تاخیر کا شکار تھا جس سے تمام صوبوں کے پنشنرز میں بے چینی اور اضطراب پایا جاتا تھا۔

جواب دیں

Back to top button