*نئی گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ سے چھوٹ مل گئی،نوٹیفکیشن جاری*

سات سال تک پرانی گاڑی کو سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہو گی۔پنجاب پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے موٹر کاروں کے فٹنس سرٹیفکیٹ سے متعلق شرائط واضح کر دی ہیں، جس کے تحت نئی گاڑیوں کو انجن کی گنجائش اور تاریخِ تیاری کی بنیاد پر مخصوص مدت تک استثنیٰ حاصل ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق 1000 سی سی تک انجن والی موٹر کاروں کے لیے تاریخِ تیاری کے پانچ سال بعد فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔1001 سی سی سے 2000 سی سی تک انجن والی گاڑیوں کے لیے تاریخِ تیاری کے چھ سال بعد فٹنس سرٹیفکیٹ درکار ہوگا۔جبکہ 2000 سی سی سے زیادہ انجن والی موٹر کاروں کے لیے تاریخِ تیاری کے سات سال بعد فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازم ہوگا۔

جواب دیں

Back to top button