وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عام آدمی کیلئے ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کا مشن،سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید نے سنگھ پورہ منڈی کا اچانک دورہ کیا، منڈی میں قائم سٹالز کی صفائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا،سیکرٹری پرائس کنٹرول نے صارفین اور دکانداروں سے ناپ تول ، اوورچارجنگ اور معیار بارے استفسار کیا،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو راستوں کی واشنگ، داخلی دروازوں سے انکروچمنٹ کے خاتمے کی ہدایت کی، علاوہ ازیں فوڈ سٹالز پر کھانے کے معیار اور حفظان صحت قوانین پر عملدرآمد بارے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ہدایات جاری کیں، ڈاکٹر کرن خورشید کا کہنا تھا کہ منڈیوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے بارے سفارشات جلد جمع کروائی جائیں، عوامی سہولت کے پیش نظر تمام منڈیوں میں سرویلنس، ڈیجیٹل سسٹم کے تحت کی جائے گی۔
Read Next
2 دن ago
لاہور میں آٹے کی عدم دستیابی پر محکمہ فوڈ سیفٹی کا سخت ایکشن؛ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر معطل،6 فلور ملز کو شوکاز نوٹس جاری
5 دن ago
غذائی تحفظ کیلئے ٹی او آرز،ضوابط میں ترمیم کی تجاویز تیارکرلیں،سیکرٹری فوڈ سیفٹی ڈاکٹر کرن خورشید
6 دن ago
محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کی جانب سے "پیرا” (PERA) کے انڈر ٹریننگ افسران کیلئےاورینٹیشن سیشن کا انعقاد
2 ہفتے ago
صارفین کے حقوق کا تحفظ اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ اولین ترجیح ہے،ڈاکٹر کرن خورشید
2 ہفتے ago





