کیمپس مین گیٹ کھولنے پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے شکر گزار ہے،انتظار خلیل چئیرمین یونیورسٹی کیمپس

گزشتہ کئی وقت سے یونیورسٹی کیمپس پشاور کے داخلی و خارجی آمدورفت گیٹوں کی بندش سے یونیورسٹی کیمپس کے رہائشیوں، طلبا و طالبات کیساتھ نزد علاقوں پلوسی، راحت آباد، ریگی، تہکال و دیگر علاقوں کے رہائشیوں کو بھی پشاور چڑیا گھر روڈ پر ٹریفک کی زیادتی کیوجہ شدید مشکلات کا سامنا تھا ایک طرف رش کیوجہ سے تو دوسری طرف پشاور چڑیا گھر روڈ پر حادثات معمول بن چکے تھے۔

یونیورسٹی کیمپس کے مختلف روڈ، آمدرفت گیٹوں، ٹرانسپورٹ کی بندش کیخلاف مختلف ادوار میں کیمپس بلدیاتی نمایندوں، طلباء تنظیموں،خلیل قامی جرگہ نے آواز بلند کی تھی اس سلسلے میں گزشتہ روز خلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کیطرف سے پرامن احتجاج بھی کیا گیا اور گزشتہ روز ہی خلیل قامہ جرگہ کے اراکین کی سابق صوبائی وزیر امان اللہ حقانی کی قیادت میں چیف سکٹریری خیبرپختونخوا سے ملاقات کی گئی تھی خلیل قامی جرگہ اراکین میں سابق صوبائی وزیر کاشف اعظم جماعت اسلامی، مولنا سعید جان آف ریگی،سید رفاقت شاہ باچا صوبائی رہنما عوامی نیشنل پارٹی ، سابق ایم پی اے عطیف الرحمن، ناظم یونیورسٹی کیمپس انتظار علی خلیل،مولنا ڈاکٹر نعمان خلیل، محمود الحسن چئیرمین، مولنا طارق حسین چئیرمین و دیگر شامل تھے۔

خلیل قامی جرگہ نے گزشتہ روز پشاور یونیورسٹی کے انسٹیوٹ اف ہیلتھ سائنس کیطرف سے منقعدہ ویلکم پارٹی میں جو کٹ واک کے نام غیر اخلاقی فحاشی پھیلانے کی کوشیش کی گئی تھی اس پر شدید تحفظات کیساتھ ساتھ ایسے غیر اخلاقی فحش سرگرمیوں کو تعلیمی نظام کے بھی نقصان دہ قراد دیتے ہوئے چیف سکٹریری خیبرپختونخوا سے اس منقعدہ ویلکم پارٹی میں غیر اخلاقی فحش کٹ واک کے شفاف انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے پشاور یونیورسٹی کیطرف سے بنائی گئی انکوائری کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے قائم کمیٹی کو مکمل مسترد کیا گیا ساتھ ہی خلیل قامی جرگہ نے پشاور یونیورسٹی سیرت ڈیپارٹمنٹ اور بالخصوص یونیورسٹی کیمپس کے داخلی و خارجی گیٹوں کی بندش کا معاملہ زیر بحث لایا تھا۔چیف سکٹریری خیبرپختونخوا نے خلیل قامی جرگہ کو مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام کو ہدایات دی تھی جب کے پشاور یونیورسٹی کیمپس کے آمدرفت گیٹوں کی بندش کے حوالے سے فوری طور پر کمشنر پشاور کو ہدایات جاری کی گئی تھی۔ناظم یونیورسٹی کیمپس انتظار خلیل، ممبران عمران احمد، محمد فیصل، راحت نزیر، صفینہ نسیم نے یونیورسٹی کیمپس کے داخلی گیٹ کو کھولنے پر چیف سکٹریری خیبرپختونخوا، خلیل قامی جرگہ، طلباء تنظیموں، خلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن،انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن، پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن، جمعیت طلبہ اسلام، طلباء محاذ، میڈیا نمایندگان، پشاور یونیورسٹی انتطامیہ، کیمپس پولیس کمانڈنٹ، ڈی ایس پی کیمپس، ایس ایچ او کمپس وو دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا ہے کہ امید رکھتے ہے کہ کیمپس رہائشیوں و طلباء و طالبات کے حل طلب مسائل پر مندرجہ بالا احباب سنجیدگی سے ہنگامی اقدامات اٹھائینگے۔

جواب دیں

Back to top button