وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت روڈ سیکٹر کے سگنیچر منصوبوں بارے جائزہ اجلاس

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت روڈ سیکٹر کے سگنیچر منصوبوں بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔پشاور ڈی آئی خان اور دیر موٹر ویز، سوات ایکسپریس وے فیز 2 پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا پشاور ڈی آئی خان موٹروے صوبائی وسائل سے تعمیر کرنے کا فیصلہ، متعلقہ محکموں کو تمام تر لوازمات 10 فروری تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ کی پشاور ڈی آئی خان موٹر وے کو گرین موٹر وے بنانے کی ہدایت بھی کی۔سوات ایکسپریس وے فیز ٹو پر سول ورک 31 جنوری سے شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ موٹر ویز کی تعمیر صوبائی حکومت کے سگنیچر منصوبوں میں شامل ہے،ان پر ٹائم لائنز کے مطابق پیشرفت یقینی بنائی جائے۔ ان منصوبوں پر عملدرآمد میں کسی قسم کی تاخیر کی گنجائش نہیں، ان کی ذاتی طور پر نگرانی کروں گا۔خیبر پختونخوا حکومت عوامی مفاد کے منصوبوں کے لیے تمام تر وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرے گی۔ میگا منصوبوں کی تعمیر و تکمیل کو تحفظ دینے کے لیے باقاعدہ قانون سازی کی جائے گی۔ چاہے حکومت کسی بھی جماعت کی ہو، عوامی مفاد کا منصوبہ بلاخیر مکمل ہونا چاہیے۔صوبے میں کاروبار، روزگار اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے صوبائی حکومت سڑکوں کا جال بچھا رہی ہے، نئی موٹر ویز کی تعمیر سے مقامی معیشت کو تقویت، روزگار کے نئے مواقع اور ترقیاتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

جواب دیں

Back to top button