ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضٰی کی ہدایت پر آرڈی اے کا بلڈنگ انسپکشن فارم جاری

گل پلازہ کراچی کے واقعہ کے بعد راولپنڈی میں بلند عمارتوں کے آگ سے بچاؤ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک بلڈنگ معائنہ فارم تیار کیا گیا ہے۔اس اقدام کا مقصد عوامی حفاظت کو یقینی بنانا اور آگ کے خطرات کی روک تھام کرنا ہے۔فارم میں آگ سے بچاؤ کے سامان، بجلی کے نظام، اور ہنگامی راستوں کی جانچ پڑتال شامل ہے۔ڈی جی آر ڈی اے کے مطابق بلڈنگ مالکان و قابضین سے فوری طور پر تعمیل کی توقع کی جاتی ہے، ورنہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button