محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات خیبرپختونخوا میں بطور ایڈیشنل چیف سیکرٹری خدمات سرانجام دینے والے گریڈ 21 کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے آفیسر اکرام اللہ خان ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا تعینات کر دیئے گئے ۔

گریڈ 21 کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے آفیسر لیفٹیننٹ ریٹائرڈ اسلام زیب نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات خیبرپختونخوا کا چارج سنبھال لیا ہے۔ محکمے کیجانب سے دونوں افسران کے اعزاز میں اجلاس کا انعقاد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔






