خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت کیطرف سے بدترین ناروا ظلم کیوجہ سے مقامی حکومتوں کا نظام گزشتہ چار سال سے مفلوج ہے۔ پی ٹی آئی کے دعوے اختیارات کا نچلی سطح پر منتقلی محز پی ٹی آئی کے نعرے ہی ثابت ہوئے مقامی حکومتوں کے فعالیت کے بارے میں پی ٹی آئی سابقہ محمود خان حکومت، علی آمین گنڈاپور حکومت اور موجودہ سہیل آفریدی حکومت کسی بھی وعدے کو پورا نہیں کرسکی۔

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندے مضبوط مستحکم بلدیاتی نظام، مقامی حکومتوں کو ترقیاتی فنڈز، اختیارات فراہمی کے لیے گزشتہ چار سال سے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی قیادت میں سراپا احتجاج ہے۔ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں پر متعدد بار لاٹھی چارج، شیلنگ کی گئی گرفتاریاں کی گئی باوجود بدترین ظلم کے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کے حوصلے بلند ہیں۔
خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کا سال 2026 بھی احتجاج سے شروع ہوا 5 جنوری کو خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے بھرپور احتجاج کیا گیا اور 14 جنوری کو بھی بھرپور احتجاج کیا گیا 14 جنوری احتجاج پر صوبائی حکومت کیطرف سے وزیر بلدیات، سکٹریری بلدیات نے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن مذکراتی کمیٹی کیساتھ مذاکرات کرتے ہوئے ایک ہفتے کے اندر اندر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کیساتھ مسائل کے حل کے لیے ملاقات کی یقین دہانی کرائی گئی تھی تاہم دو ہفتے پورے ہونے کے باوجود بھی بلدیاتی نمائندوں کو وزیر اعلیٰ کیطرف سے ملاقات کے لیے وقت نہیں مل سکا۔لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کیطرف سے اج 26 جنوری احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا جس کے لیے تمام تر انتظامات بھی مکمل کرلیے گیے تھے مگر گزشتہ روز سکٹریری بلدیات و دیگر اعلیٰ حکام کیطرف سے رابطوں پر اج سکٹریری بلدیات خیبرپختونخوا سے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی ملاقات شیڈول ہوئی تھی جس پر اج کا احتجاج ملتوی کیا گیا تھا مگر بروز اتوار سکٹریری بلدیات کیطرف مصروفیات پر ملاقات کینسل کی اطلاع ملنے پر خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت کیطرف سے مقامی حکومتوں کے مسائل کے حل میں عدم دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا ہے۔کوارڈنیٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا انتظار خلیل، ممبران ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا زیشان محمد خان غزنی خیل چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ غزنی خیل لکی مروت، غیور علی خان خٹک چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ پبی نوشہرہ، شاہ خالد چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ لنڈی کوتل خیبر، تاج ملوک چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ لدھا وزیرستان،فرہاد مروت لکی مروت، ہمایون خان چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ درابند ڈیرہ اسماعیل خان،میاں محفوظ الرحمن بنوں، تیمور کمال، ارباب وصال، مفتی غلام اللہ خان چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ الائ، بختور خان چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ گھڑی کپورہ مردان، رحیم شاہ، سعود خدمتگار، ضیاء الرحمن، محمد حمزہ، نور قدیم شاہ و دیگر نے ہنگامی طور پر اعلان کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں سے بھرپور احتجاجی دھرنے کی تیاریوں کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے تمام بلدیاتی نمایندے بھرپور احتجاجی دھرنے کی تیاری کریں جب کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے قایدین سے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن کمیٹی ملاقاتیں کرکے بھرپور شرکت کی دعوت دینگے۔






