شاہراہوں کی تعمیر کو مقررہ ڈیڈ لائن تک مکمل کرنے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری، اسپیشل سیکرٹریز، چیف انجنیئر اور ایکسین و ایس ڈی اوز نے آن لائن شرکت کی۔صوبائی وزیر کو واہگہ روڈ لاہور، للہ جہلم روڈ (128 کلومیٹر) اور گجرات سالم تا سرگودھا روڈ (94.30 کلومیٹر) پر جاری کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ واہگہ روڈ پر بی آر بی نہر کی جانب کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ خوب صورت فواروں کی تعمیر بھی مکمل کر دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر نے سروس روڈ اور پانی کے نکاس کے کام کو مکمل کرنے کے لیے محکمہ ہاؤسنگ پنجاب سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔للہ جہلم روڈ کے 128 کلومیٹر پر مشتمل منصوبے کے پانچ سیکشنز پر کام جاری ہے جن میں سے سیکشن فائیو مکمل کر لیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر نے سیکشن فور پر سڑک کے درمیان لگے پولز کو ہٹانے کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت کی اور پولز کو سست روی سے ہٹانے پر اظہار ناپسندیدگی کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے چیف انجنیئر کو فوری موقع کا دورہ کرنے اور پانچوں سیکشنز کی خود مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت بھی کی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیکشن تھری پر سب بیس کا کام 80 فیصد مکمل کر لیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر نے للہ جہلم روڈ کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔گجرات سالم تا سرگودھا روڈ پر بیس کورس کا کام جاری ہے۔ صوبائی وزیر نے شاہراہوں کی تکمیل کے لیے ایف ڈبلیو او اور نسپاک سے مکمل رابطہ رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شاہراہوں کی تعمیر کے ہر منصوبے کو ڈیڈ لائن کے مطابق مکمل کروانا چاہتی ہیں۔صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے ہدایت کی کہ جو منصوبہ شروع کیا جائے اسے فوری مکمل کیا جائے اور آنے والی پیچیدگیوں اور رکاوٹوں پر بروقت قابو پایا جائے۔
Read Next
دسمبر 16, 2025
وفاقی وزراء عبدالعلیم خان اور بلال کیانی کا پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس سے اجلاس
اکتوبر 30, 2025
لاہور 5.6 ارب روپے کی لاگت سے 70 کلومیٹر طویل شاہراہوں کی تعمیر و بحالی مکمل کر لیا گیا،ملک صہیب احمد بھرتھ
اکتوبر 22, 2025
ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد کی ڈائریکٹر جنرل ہیدیکی ایواسا کی سربراہی میں وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان سے ملاقات
جولائی 12, 2025
محکمہ مواصلات و تعمیرات پنجاب میں اعلٰی افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات،نوٹیفکیشن جاری
جون 26, 2025
وزیر اعلٰی مریم نواز کی زیر صدارت سی اینڈ ڈبلیو کا اجلاس، پنجاب میں روایتی ٹھیکیداری نظام کی بجائے ڈیجیٹل ٹال سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ
Related Articles
وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر مواصلات کی ملاقات میں کراچی کےلیے بڑی خوشخبری ،ایم 6 موٹروے حیدرآباد تا سکھر کی بجائے کراچی تا سکھر براستہ حیدرآباد بنے گی
اکتوبر 24, 2024
*وزیراعظم کی پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کو سال ہا سال ناقص کارکردگی اور کرپشن پر فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت*
جون 3, 2024


