چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کا ایک اہم اجلاس، اجلاس میں ممبر الیکشن کمیشن سید نظیر الحسن گیلانی، سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ محمد شکیل خان سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بلدیاتی اداروں کی 13 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ فیصلے کے مطابق آزاد کشمیر میں 6 چیئرمین یونین کونسلز، 3 چیئرمین میونسپل کمیٹیز، 3 وائس چیئرمین یونین کونسلز، ضلع جہلم ویلی سے ایک یوتھ کونسلر، باغ اور جہلم ویلی سے خواتین کی 2 مخصوص نشستوں اور مظفرآباد سے ایک کسان کونسلر کی نشست پر ضمنی انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ باقی ماندہ 21 بلدیاتی نشستوں پر فنڈز کی دستیابی کے بعد انتخابی شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔چیف الیکشن کمشنر نے کمپیوٹرائزڈ الیکٹورل سسٹم (CES) کو الیکشن کمیشن کے تمام ضلعی دفاتر میں نافذ کرنے کے لیے چیئرمین نادرا کو باضابطہ مراسلہ ارسال کرنے کی ہدایات جاری کیں تاکہ انتخابی عمل کو مزید شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے۔مزید برآں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے رجسٹریشن افسران کو مہاجرینِ مقیم پاکستان کے حلقہ جات کے ووٹرز کی رجسٹریشن کے حوالے سے خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی، تاکہ انتخابی فہرستوں کی تیاری کے عمل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔
Read Next
1 ہفتہ ago
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر افتخار گیلانی کی زیر صدارت محکمانہ سیکرٹریز کا تعارفی اجلاس
2 ہفتے ago
وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد افتخار گیلانی کی وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام سے پہلی ملاقات
2 ہفتے ago
چوہدری طارق فاروق قانون ساز اسمبلی آزاد جموں وکشمیر کے سپیکر منتخب ہو گئے
2 ہفتے ago
جشن آزادی کے سلسلے میں ”آزادی فیسٹیول اور یوم دفاع“ کے حوالے سے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی پندرہ روزہ ”سلام کراچی“ تقریبات کا آغاز
3 ہفتے ago
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی، مخصوص نشستوں کا شیڈول جاری
Related Articles
ٹمپرنگ کرکے نتائج بدلے گئے،ری کاونٹنگ میں کامیاب نہ ہوا تو سیاست چھوڑ دونگا،محسن عزیز کا پی پی قیادت کو چیلنج
4 ہفتے ago
آزادکشمیر عام انتخابات 2026 کے پہلے دو مراحل میں کامیاب ہونےوالے 34 امیدواروں کی فہرست..
اگست 5, 2026
سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس
جولائی 29, 2026



