سٹی لوکل گورنمنٹ مردان کا ماہانہ اجلاس ملن شادی ہال، سپورٹس کمپلیکس مردان میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت حمایت اللہ مایار نے کی، جس میں کونسل کے معزز اراکین اور افسرانِ بالا نے شرکت کی۔

اجلاس کے اختتام پر حمایت اللہ مایار کی جانب سے معزز مہمانوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ ڈنر کے بعد تمام ممبران صاحبان میں اعزازی سرٹیفیکیٹس جبکہ پارلیمانی لیڈرز اور افسرانِ بالا کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور شرکاء نے باہمی مشاورت، اتحاد اور عوامی خدمت کے عزم کا اعادہ کیا۔






