میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت سٹی کونسل کے عام اجلاس کا انعقاد

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا عام اجلاس جمعہ کے روز کونسل ہال صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کی، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد اور میونسپل کمشنر کے ایم سی ابرار جعفر بھی اس موقع پر موجود تھے،اجلاس کے آغاز پر قائد اعظم محمد علی جناح کی 78 ویں برسی کی مناسبت سے بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اتفاق رائے سے قرارداد منظور کی گئی جبکہ سٹی کونسل نے اپنی کارروائی کے دوران سندھ میں نئے انتظامی یونٹس اور صوبے بنانے کی مخالفت پر مبنی قرارداد کی منظوری بھی دی، اجلاس کے دوران مجموعی طور پر 24 قراردادیں پیش کی گئیں جن میں سے 10 قراردادیں اتفاق رائے سے منظور اور 10 قراردادیں کثرت رائے سے منظور کی گئیں جبکہ 3 قراردادیں مزید جائزے کے لئے کمیٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ ہوا اور ایک قرارداد اتفاق رائے سے مسترد کردی گئی، اتفاق رائے سے منظور کی گئی قراردادوں میں بجٹ سیکشن، فنانس اینڈ اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے روزمرہ اخراجات کے لئے مبلغ 10,000/- روپے مہینہ میں دو دفعہ ایمپریسٹ اکاؤنٹ مختص کرنے کی منظوری،UC-1 چوکھنڈی ابراہیم حیدری ملیر میں واقع ہندو برادری کے 100 مکانوں کی ترقی مرمت و دیکھ بھال کے لئے 40.50 ملین روپے کی Post-facto منظوری، گارڈن انٹر سیکشن نشتر روڈ پر فلائی اوور کی تعمیر کے لئے مبلغ 94,81,57,999/- کی PC-1 کے تحت منظوری، اورنگی ٹاؤن شپ کے منظور کردہ لے آؤٹ پلان کے مطابق پلاٹ نمبر ST-1 سیکٹر 5 رقبہ 86 ایکڑ (10,400)مربع گز کی بازیابی،محکمہ فائر بریگیڈ، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے لئے معیاری عملی طریقہ کار (SOP’s) کے اجراء کی منظوری،بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام اسپتالوں میں FCPC-II/MCPC کے زیر تربیت ڈاکٹرز کے وظیفے میں اضافہ اور ایئر پورٹ سیکورٹی فورسز انڈور اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق منظوری شامل تھی جبکہ کثرت رائے سے منظور کردہ قراردادوں میں نرسنگ کالج، عباسی شہید اسپتال، بلدیہ عظمیٰ کراچی کی بحالی کے لئے وژن کالج آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنس کے ساتھ مفاہمت پر عملدرآمد کی منظوری،اسپنسر آئی اسپتال میں فیز 1 کی تکمیل کے لئے 36 ملین روپے گرانٹ ان ایڈ کی MoU کے تحت فلاحی ٹرسٹ کے حق میں دینے کی منظوری،E-KMC مربوط چالان اور محصولات کی وصولی کے نظام کی منظوری،ڈائریکٹر جنرل (ٹیکنیکل سروسز) کی پرانی بلڈنگ، پرانی انیکسی، اردگرد کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں کی مرمت و دیکھ بھال کے حوالے سے کئے گئے خصوصی اقدامات کے لئے PC-1 کے تحت 49.89 ملین روپے کی، سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کے سیکشن 80(1)(d) کے تحت Urgency میں کئے گئے انتظامی اور مالی کاموں کی منظوری،مالی سال برائے 2025-26 میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے فنڈ سے مختلف جاری مرمت و دیکھ بھال کی ترقیاتی 19 اسکیموں کی Post-facto منظوری،مالی سال برائے 2026-27 میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے فنڈ سے ڈسٹرکٹ ملیر، ڈسٹرکٹ سینٹرل، ڈسٹرکٹ ویسٹ، ڈسٹرکٹ ساؤتھ، ڈسٹرکٹ ایسٹ، ڈسٹرکٹ کورنگی میں روڈز اور فٹ پاتھوں کی مرمت و دیکھ بھال کی 10 اسکیموں کی Post-facto منظوری،بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے 12 ربیع الاول کے حوالے سے مختلف علاقوں میں قائم مساجد کے اطراف اور ان کے راستوں کی بہتری، بحالی اور ترقیاتی کاموں پر ہونے والے اخراجات مبلغ 200,000,000/- روپے کی Post-Facto منظوری شامل تھی۔اجلاس کے دوران جن قراردادوں کو اتفاق رائے سے مزید جائزے کے لئے کمیٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ان میں سندھ پیپلز آف ویلی۔ 1 ویلفیئر آرگنائزیشن کے حق میں ایمینیٹی پلاٹ نمبر ST-1 سیکٹر 4 اورنگی ٹاؤن شپ 9381.33 مربع گز اراضی تعمیر برائے کمیونٹی سینٹر کو الاٹ کرنے کی منظوری،جنرل ایڈمنسٹریشن سیکشن، فنانس اینڈ اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے لئے روزمرہ اخراجات کے لئے مبلغ 10,000/- روپے (مبلغ دس ہزار روپے) ہر ہفتہ اور مہینہ میں چار دفعہ ایمپریسٹ اکاؤنٹ اور میونسپل کمشنر سیکریٹریٹ کے لئے مبلغ 70,000/- (ستر ہزار روپے) ہر ہفتہ اور مہینے میں چار دفعہ دیئے جانے کی منظوری، بلدیہ کراچی کے 9 غیر فعال محکمہ جات کی بحالی اور ان محکمہ جات کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میونسپل ریونیو اینڈ ٹیکسز (DGMRT) میں ضم کرکے ایک نئے محکمے کا قیام شامل تھا، ایوان میں منظور کردہ دیگر قراردادوں میں کورنگی کاز وے کو ”شہید عثمان غنی کازوے“ کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری اورمیئر سیکریٹریٹ، بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ڈائریکٹر پروٹوکول آفیسر (BS-18) کی آسامی (BS-18/19) میں Up-grade کرنے کی منظوری شامل تھی،اجلاس کے دوران ایوان میں پیش کردہ مختلف قراردادوں پر ممبران نے اظہار خیال کیا جن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، اپوزیشن ممبر سیف الدین ایڈوکیٹ، پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر مبشر احمد، سٹی کونسل کے رکن نجمی عالم، اسلم سموں، فہیم بلوچ، رشید پنہور، تیمور احمد، ڈاکٹر عزیز اللہ، مرزا مقبول، افضل بیگ، محمد نعمان، بشیر خاص خیلی،محمد ذیشان اور دیگر ممبران شامل تھے۔ جبکہ اتفاق رائے سے مسترد کی گئی قرارداد سال 2006-2007 کے واجبات بحکم محتسب اعلیٰ کے مراسلات نمبرز POS/RO/2025/01/KHS/4141 مورخہ 16 جون 2026 ء اور نمبر POS/RO/21/2024/KHS/4141، مورخہ 16 جون 2026 ء کے تحت پولیس ٹریننگ سینٹر 13-D روڈ کی بہتری اور دوہرا کرنے کے لئے 31,548,477/- روپے اور سڑک اور نکاسی آب کی مرمت کے لئے 1,880,699/- کے واجبات پر کونسل میں بحث اور مزید کارروائی سے متعلق تھی۔

جواب دیں

Back to top button