میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے جاپان کے قونصل جنرل ہٹوری ماسارو (Hattori Masaru) نے بدھ کے روز صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ملاقات کی، میئر کراچی نے جاپانی وفد کی آمد کا خیرمقدم کیا، اس موقع پر جاپان کے ڈپٹی قونصل جنرل اور ایم ڈی کراچی واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی بھی موجود تھے، ملاقات میں حب کینال پر پمپنگ اسٹیشن کی تنصیب اور باہمی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جاپان پاکستان کے اہم شراکت داروں اور بہترین دوستوں میں شامل ہے، کراچی، بالخصوص سندھ میں ترقیاتی منصوبوں اور بحالی کے اقدامات کے لیے جاپان کا تعاون قابلِ تحسین ہے،انہوں نے حب کینال کے حوالے سے تعاون پر جاپانی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے، میئر کراچی نے جاپانی سرمایہ کاروں کو کراچی میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی،انہوں نے کہا کہ کراچی کی ترقی اور شہریوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے بین الاقوامی تعاون اہمیت کا حامل ہے، ترقیاتی منصوبوں میں دوست ممالک کی معاونت سے شہر کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے میں مدد مل سکتی ہے،انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جاپان اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات اور باہمی تعاون کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا، کراچی میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور جاپانی سرمایہ کار شہر میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرکے اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،ملاقات میں حب کینال پر پمپنگ اسٹیشن کی تنصیب سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی جو شہر میں پانی کی فراہمی کے نظام کے حوالے سے اہمیت رکھتے ہیں، اس موقع پر باہمی روابط اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
Read Next
8 گھنٹے ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور وزیر ثقافت سندھ کا چوکنڈی میوزیم کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ
1 دن ago
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کورنگی صنعتی علاقے میں 2 ارب کی لاگت سے انفراسٹرکچر کی بحالی کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھ دیا
2 دن ago
ناتھا خان چکور نالہ روڈ پر ترقیاتی کام بلا تعطل جاری رہے گا،شہر کی تعمیر و ترقی میں رکاوٹیں برداشت نہیں کریں گے،میئر کراچی
6 دن ago
پشاور اسکول حادثہ،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا بچوں اور ٹیچرز کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس
6 دن ago
شنگھائی میں سندھ انویسٹمنٹ کانفرنس، سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی میں تعاون پر غور
Related Articles
پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی لالہ موسیٰ کے تھرڈ مینڈیٹری پروموشن ٹریننگ پروگرام کے شرکاء کا بلدیہ عظمٰی کراچی کامطالعاتی دورہ
1 ہفتہ ago
خون کا عطیہ دینا عظیم انسانی خدمت ہے، ایک بوتل خون کسی کی زندگی بچانے کا ذریعہ بن سکتی ہے،ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد
2 ہفتے ago




