وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق معیاری تعمیرات کے فروغ اور پروکیورمنٹ کے عمل میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے ڈڈوچہ ڈیم سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور واٹر سپلائی سسٹم منصوبے کے لیے پروکیورمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کی ہدایت پر کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کہا کہ پروکیورمنٹ کمیٹی کا مقصد منصوبے کے ٹینڈرز اور بڈنگ کے عمل کو قوانین کے مطابق شفاف اور جلد مکمل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق میرٹ اور اہلیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پروکیورمنٹ کمیٹی قوانین کے مطابق اہلیت کے معیار اور بڈنگ ڈاکیومنٹس کی منظوری دے گی۔ کمیٹی کو موصول ہونے والے ٹینڈرز اور تجاویز کا پیپرا رولز کے مطابق جائزہ لیا جائے گا جبکہ ٹینڈرز کی جانچ پڑتال بھی مقررہ قوانین کے تحت کی جائے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق منصوبے کے تکنیکی اور مالیاتی معاملات میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ پروکیورمنٹ کمیٹی کی سربراہی پروجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو کریں گے، جبکہ سپرنٹنڈنٹ انجینئر پی ایچ ای ڈی راولپنڈی سرکل کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی پنجاب واسا کو بھی پروکیورمنٹ کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔ کمیٹی منصوبے سے متعلق پروکیورمنٹ کے تمام اہم مراحل کی قوانین کے مطابق نگرانی کرے گی۔واضح رہے کہ ڈڈوچہ ڈیم سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ اور واٹر سپلائی اسکیم کی مجموعی لاگت 36 ارب روپے ہے۔ میگا پراجیکٹ کی تکمیل سے راولپنڈی کے شہریوں کو یومیہ 35 ملین گیلن صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق منصوبے میں میرٹ، اہلیت، شفافیت اور معیاری تعمیرات کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گا۔
Read Next
38 منٹس ago
وزیر اعلٰی صاف پانی پراجیکٹ، 30 نومبر تک راولپنڈی ڈویژن میں 706 فلٹریشن پلانٹس مکمل و فعال کرنے کا ہدف
5 گھنٹے ago
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا نہرو پارک اور کریم پارک میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ*
1 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے واسا کے 6 اضلاع کیلئے نئی اور جدید مشینری روانہ کردی۔*
2 دن ago
*پنجاب میں سمارٹ واٹر میٹرنگ کے فروغ کا فیصلہ*
2 دن ago






