بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا تحصیل کینٹ،صدر،واہگہ اور شالیمار میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن نے شہر کی مختلف تحصیلوں میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز اور چیف آفیسر کلیم یوسف کی ہدایت پر آپریشن کے دوران تجاوز کنندگان کا کئی ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔جس سے ٹریفک کی روانی بھی ان علاقوں اور سڑکوں پر بہتر ہو گئی۔

میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز جواد الحسن گوندل کی زیر نگرانی انچارج آپریشن شہزاد رسول نے ضرار شہید روڈ،شیر شاہ روڈ،اپر مال،دھرم پورہ،تحصیل کینٹ ،تحصیل صدر،برکی روڈ،تحصیل واہگہ، لال پل،جوڑے پل،جی ٹی روڈ نزد پاکستان منٹ، چائنہ سکیم،بھوگیوال کے علاقوں میں کارروائی کی۔

جواب دیں

Back to top button