وزیر بلدیات کے اچانک دورے، ناقص کارکردگی پر تحصیل مینجر سُتھرا پنجاب کامونکی اور ایف ایم او برطرف،ایم ڈی وکنٹریکٹرز کو وراننگ جاری

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے سخت گرمی میں گوجرانوالہ کی تحصیلوں کامونکی، تحصیل سٹی اور صدر گوجرانوالہ کا اچانک دورہ کر کے سُتھرا پنجاب کی بیٹس beats کا تفصیلی معائنہ کیا۔وزیراعلٰی کے فوکل پرسن برائے سُتھرا پنجاب عاصم محمود اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد بھی ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر نے ناقص کارکردگی پر تحصیل مینجر کامونکی اور ایک ایف ایم او کو برطرف کرنے کا حکم دیا جبکہ ایم ڈی سُتھرا پنجاب ایجنسی گوجرانوالہ، ڈسٹرکٹ اور تحصیل مینجرز کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔ ذیشان رفیق نے کامونکی، تحصیل سٹی اور صدر گوجرانوالہ کے کنٹریکٹرز کو بھی وراننگ جاری کرتے ہوئے بیٹ پلان پر سوفیصد عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر صفائی کے اہداف پر زیروٹالرنس ہوگا۔ کام کرنے والے ہمارے ہیروز ہیں۔

کوئی سستی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیر بلدیات نے اپنے دورے میں سُتھرا پنجاب کے فیلڈ مانیٹرنگ آفیسرز (ایف ایم اوز) کی سپاٹ چیکنگ کے دوران ان کو ورکرز کی موثر نگرانی اور حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ذیشان رفیق نے شہریوں اور دکانداروں سے بھی صفائی انتظامات پر فیڈبیک حاصل کیا۔ بعدازاں صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ آفس کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں صفائی آپریشنز پر بریفنگ دی۔ ذیشان رفیق نے زور دیا کہ تمام ضلع ایجنسیز اپنے بیٹ beat پلان پر مکمل عملدرآمد کرائیں۔ انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ سموگ سیزن کی آمد کے پیش نظر سڑکوں پر گرد اڑانے سے گریز کیا جائے اور صرف مکینکل سویپنگ کے ذریعے سڑکوں کی صفائی ہونی چاہیئے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ محکمہ ماحولیات کی جانب سے جاری ہدایات پر من و عن عمل کیا جائے۔ تمام متعلقہ محکموں کو سموگ کا باہمی تعاون سے مقابلہ کرنا ہوگا۔

جواب دیں

Back to top button