‏کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ننکانہ صاحب کا دورہ۔پی ڈی پی کے تحت ترقیاتی سکیموں اور بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کا جائزہ

‏کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ننکانہ صاحب کا دورہ۔پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے تحت ترقیاتی سکیموں اور بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کا جائزہ لیا

‏ڈی سی ننکانہ رعنا حمید نے سیوریج کی مکمل اپ گریڈیشن و نئے ڈسپوزل اسٹیشن پر پیشرفت بریفنگ دی۔‏جنم استھان گرونانک صاحب کی مین روڈ و مارکیٹ کی بیوٹیفکیشن پیشرفت کا بھی جائزہ لیاگیا۔کمشنر لاہور نعمان یوسف نے کہا کہ ‏”شہر کے سیوریج اپگریڈیشن و ڈسپوزل اسٹیشن کی تکمیل سے صفائی اور بروقت نکاسی آب ہوگا.بیوٹیفکیشن پراجیکٹ تکمیل سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ و کاروبار کو فروغ حاصل ہوگا۔پراجیکٹس ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کریں“‏ننکانہ صاحب انتظامیہ الرٹ۔ھلہ وڑائچ گاوں/ نالہ ڈیک ڈی سلٹنگ جائزہ بھی لیا۔‏کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ہلہ وڑائچ کا دورہ کیا ۔ گاؤں سے پرے دریائی کٹاوکاجائزہ لیا۔ انخلاء کیصورت میں قائم کیے گئےریلیف کیمپس کا بھی دورہ کیا۔کمشنر لاہورنے مرکزی فلڈ مانیٹرنگ و کنٹرول سنٹر ننکانہ کا دورہ کیا۔ہیڈ بلو کی سے ڈاون سٹریم علاقوں،آبادیوں کیلئے فلڈ پلان پر تفصیلا بریفنگ لی۔‏” انہوں نے کہا کہ شاہدرہ سے لیگ ٹائم کو ہر گھنٹے مانیٹر کریں۔تاکہ بروقت ردعمل دینے میں کامیابی ہوگی۔‏انسانی جان و مال اور مویشی تحفظ اولین ترجیح ہے۔پیشگی اقدامات اٹھائیں۔ریسکیو و ریلیف انتظامات و اقدامات کا جائزہ ۔انتظامیہ چوکس ہے۔گزشتہ سال سیلاب کو مدنظر رکھ کر دریا کے ساتھ فلیش پوائنٹس کی کڑی نگرانی کرائیں۔کمشنر لاہور نعمان یوسف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ‏صورتحال کو مدنظر رکھ کر پیشگی تمام اقدامات کو مکمل کریں۔صورتحال سے مکینوں کو مکمل خبردار رکھیں۔ اعلانات کروائیں“‏*دریا میں بہاو تیز ہے۔لیکن کل رات سے دو ہزار کیوسک پانی کم ہوا ہے۔‏”نالہ ڈیک کے چوکنگ پوائنٹس کی ڈی سلٹنگ کیلئے مزید مشینری منگوائی جائے۔‏اپ سٹریم اور ڈاون سٹریم پر ڈی سلٹنگ کرینز کام کررہی ہیں۔

جواب دیں

Back to top button