وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے ساتھ 21جولائی 2026ء کو ہونے والی ملاقات میں اٹھائے گئے مسائل کا جائزہ لینے اور ان مسائل کو حل کرنے کیلئے جامعہ سفارشات دو ہفتوں میں وزیر اعظم پاکستان کو پیش کرنے کیلئے وزیراعظم پاکستان نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات / خصوصی اقدامات کی سربراہی میں 9رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں وزیر برائے پاور ڈویژن،اٹارنی جنرل برائے پاکستان سکرٹری، وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی، سکرٹری، فنانس ڈویژن،سکرٹری، پاور ڈویژن،سکرٹری، وزارتِ آبی وسائل، چیف سکرٹری، گلگت بلتستان،سکرٹری، وزارتِ امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و امورِ سرحدات شامل ہیں۔ کمیٹی کو اختیار حاصل ہے کہ کسی بھی دوسرے شخص کو کمیٹی کے معاونت کیلئے کمیٹی میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ کمیٹی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے گلگت بلتستان میں پن بجلی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے اپنی سفارشات تیار کرے گی اور اس کے علاوہ گلگت بلتستان کیلئے پائیدار مالیاتی فریم ورک کا جائزہ لینا بشمول وسائل کی فراہمی اور آمدن میں اضافے کیلئے تجاویز مرتب کرے گی تاکہ طویل مدتی مالیاتی استحکام کو یقینی بنایا جاسکے۔اس کے علاوہ ماحولیاتی تحفظ، گلیشیرز کا تحفظ، ڈیجیٹل کنکٹیوٹی، پبلک سروس ڈیلوری اور گلگت بلتستان کی پائیدار ترقی کیلئے ضروری شعبوں سے متعلق اقدامات کی بھی سفارش کرے گی۔
Read Next
4 دن ago
گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی
1 ہفتہ ago
سابق وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم چیمبر میں واپڈا کا اعلٰی سطح اجلاس
1 ہفتہ ago
ISLAMABAD: THE ANTI-ENCROACHMENT MISSION
1 ہفتہ ago
*ریلوے اراضی پر قابضین اور اسمگلنگ میں ملوث کارگو کمپنیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ،آئی جی ریلویز پولیس کی سخت کارروائی کی ہدایت*
3 ہفتے ago
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار، دسمبر تا جنوری میں مرحلہ وار پولنگ ہوگی،پنجاب حکومت کی یقین دہانی
Related Articles
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے اعلان پر مشاورت کیلئے 20 اگست کا الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب
4 ہفتے ago
خیبرپختونخوا، اسلام آباد حلقہ بندی کا باقاعدہ آغاز یکم اگست 2026 اور 13اکتوبر 2026 کو مکمل ہوگا،الیکشن کمیشن
جولائی 31, 2026
*الیکشن کمیشن نےخیبرپختونخوا حلقہ بندیوں کے قانون میں ترمیم مسترد کر دی۔ بلدیاتی انتخابات موخر*
جولائی 24, 2026



