چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان (تمغہ شجاعت) کی خصوصی ہدایات پر بلدیاتی انتخابات 2026 کے پیش نظر ووٹر رجسٹریشن، ووٹ کی منتقلی اور انتخابی فہرستوں میں کوائف کی درستگی کے عمل کی مدت میں مزید توسیع کرتے ہوئے اسے 31 جولائی 2026 تک بڑھا دیا گیا ہے، تاکہ کوئی بھی شہری اپنے حقِ رائے دہی سے محروم نہ رہے۔الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ گلگت بلتستان کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق اس سے قبل مذکورہ عمل کی مدت 25 جولائی تک بڑھائی گئی تھی، تاہم عوامی سہولت اور زیادہ سے زیادہ ووٹروں کو رجسٹریشن، منتقلی اور کوائف کی تصحیح کا موقع فراہم کرنے کے لیے چیف الیکشن کمشنر نے اس مدت میں مزید توسیع کی منظوری دے دی ہے۔سرکلر میں تمام رجسٹریشن افسران (ROs) اور اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران (AROs) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 جولائی 2026 تک اپنے دفاتر سرکاری تعطیلات میں بھی کھلے رکھیں اور بلا تعطل فارم نمبر 13 (رجسٹریشن، منتقلی) اور فارم نمبر 14 (کوائف کی درستگی) وصول کرتے رہیں تاکہ عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔علاوہ ازیں چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے تمام متعلقہ رجسٹریشن افسران (ROs) کو ہدایت جاری کی ہے کہ اب تک موصول ہونے والے فارم نمبر 13 اور فارم نمبر 14 کی تمام درخواستیں پیر کے روز الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ گلگت بلتستان،گلگت میں جمع کرائی جائیں، تاکہ ان کا عمل فوری طور پر شروع کیا جا سکے اور انتخابی فہرستوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن شفاف، منصفانہ اور عوام دوست بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لا رہا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس توسیع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مقررہ مدت کے اندر اپنی ووٹر رجسٹریشن، ووٹ کی منتقلی اور انتخابی کوائف کی درستگی کا عمل مکمل کریں تاکہ بلدیاتی انتخابات میں اپنے آئینی اور جمہوری حقِ رائے دہی کا مؤثر استعمال یقینی بنا سکیں۔
Read Next
1 دن ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت انٹرنیٹ رابطہ کاری (کنیکٹیویٹی) کے مسائل اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری سے متعلق اہم اجلاس
2 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کا نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ اسلام آباد کا دورہ
6 دن ago
وزیراعلیٰ امجد حسین کی جانب سے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے گلگت بلتستان کے لیے خصوصی مالیاتی سہولیات کی درخواست
1 ہفتہ ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین آزر کاصوبائی دارالحکومت میں قائم مختلف سرکاری محکموں کا اچانک دورہ
1 ہفتہ ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین آزر نے چیف منسٹر سیکریٹریٹ کے دروازے عام عوام کے لیے کھول دیئے
Related Articles
محکمہ۔بلدیات میں ترقیوں کے تمام زیر التواء کیسز کو جلد از جلد نمٹائیں،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ
1 ہفتہ ago
گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کا بروقت انعقاد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،وزیر اعلٰی امجد حسین ایڈووکیٹ
1 ہفتہ ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ کی زیرِ صدارت ہنزل اور 16 میگاواٹ نلتر ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کے حوالے سے اجلاس
1 ہفتہ ago



