ڈسکہ شہر کے بازار محلے گلیاں اور سڑکوں پر موجود بارش کے پانی نے نظام زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا۔

ڈسکہ کی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے وزیراعلی پنجاب مریم نوازکی تمام تر ہدایات کو نظر انداز کر دیا ۔جگہ جگہ کھدائی کا کام اور غیر مناسب وقت میں توڑ پھوڑ نے مسائل میں مزید اضافہ کیا لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے مسجدوں میں نماز ادا کرنا مشکل کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا اور بعض خوش امدی عناصر ابھی بھی یہ بات کر کے کہ ڈسکہ بدل رہا ہے لوگوں کو پچھلے دو سال سے یہی تسلی دی جا رہی ہے جبکہ کوئی ٹائم فریم کام مکمل ہونے کا نہیں دیا جا رہا ۔جبکہ سڑکوں کو اونچا کر کے علاقے اور محلے مزید پانی کی لپیٹ میں ا چکے ہیں

اور سیورج کا کام ابھی تک نامکمل ہے اس کی وجہ سے لوگوں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے ۔تمام شعبہ ہے زندگی کے لوگ مشکلات کا شکار ہیں ۔اور مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام ترقیاتی کام بالخصوص سیورج کا کام جلد پایا تکمیل تک پہنچایا جائے۔

جواب دیں

Back to top button