ایوان اقبال کمپلیکس کے زیراہتمام پاکستان،کرغستان ثقافتی ،تعلیمی اور سیاحتی تعلقات کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی کرغستان کے اعزازی قونصل مہر کاشف یونس تھے جبکہ تقریب سے سی ای او اعزازی قونصلیٹ روسی فیڈریشن ڈاکٹر اشرف نظامی،سینئر صحافی سلمان غنی نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے میزبان ایڈمنسٹریٹر ایوان اقبال انجم وحید تھے۔اس موقع پر کرغستان کی ثقافت بارے نمائش کا اہتمام کیا گیا،تقریب کے دوران پنجاب اور کرغستان کی ڈاکیومنٹریز دکھائی گئیں۔ اعزازی قونصل مہر کاشف یونس نے اپنے خطاب میں پاکستان،کرغستان کے تاریخی روابط اور ثقافت پر بات چیت کی۔ڈاکٹر اشرف نظامی نے کرغستان میں میڈیکل کی ایجوکیشن کے بارے میں بتایا۔سینئر صحافی سلمان غنی نے طلبا پر زور دیا کہ اگر وہ کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو تعلیم پر بھرپور توجہ دیں۔
Read Next
1 ہفتہ ago
انجینئر رائے شہباز ٹرسٹ کے زیر اہتمام ٹاؤن شپ میں محفل میلاد مصطفٰی کا انعقاد
1 ہفتہ ago
سرکارِ دو عالم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادتِ کی خوشی میں انجمن تاجران ٹاؤن شپ کی طرف سے بڑی تقریب
2 ہفتے ago
رائے شہباز ٹرسٹ کے زیر انتظام گرین ٹاؤن میں روح پرور محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا اہتمام
3 ہفتے ago
ایوان اقبال کمپلیکس کے زیراہتمام اور نمل لاہور کے اشتراک سے یوم آزادی اور مکہ دفاعی معاہدے کی تقریب
اگست 1, 2026
*چودھری رحمت علی ہسپتال کے نئے چلڈرن وارڈ کا افتتاح*
Related Articles
یوان اقبال کمپلیکس کے زیر اہتمام پاکستان اور قازقستان کے ثقافتی، تعلیمی اور سیاحتی تعلقات پرتقریب
جون 4, 2026
ایوان اقبال کمپلیکس کے زیراہتمام پاکستان،ایران کے اسلامی،تاریخی اور ثقافتی تعلقات پر تقریب
مئی 19, 2026




