شہیدِ پاکستان حکیم محمد سعیدؒ کے یومِ شہادت کے موقع پر ہمدرد نونہال اسمبلی لاہور اور ہمدرد شوریٰ لاہور کے زیرِ اہتمام ’’ایک چراغ جو آج بھی روشن ہے‘‘ کے عنوان سے مشترکہ خصوصی نشست منعقد ہوئی، جس میں ممتاز دانشوروں، اہلِ قلم، ادیبوں، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور ہمدرد نونہال اسمبلی کے عہدیداران و اراکین نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شہید حکیم محمد سعیدؒ کی فکر، کردار، علم دوستی، انسانیت سے محبت، حب الوطنی اور خدمتِ خلق کے لیے ان کی بے مثال خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ حکیم محمد سعیدؒ کے افکار آج بھی نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ بزرگوں کے تجربات و مشاہدات اور ان کے فکری ورثے کے ساتھ ہمدرد نونہال کے مستقبل کے خواب، امیدیں ایک جگہ جمع ہونا دراصل نسلوں کے درمیان ایک خوبصورت فکری ربط کا ذریعہ ہےمقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہید حکیم محمد سعیدؒ کے اصولِ علم، کردار، خدمتِ خلق اور حب الوطنی کو محض الفاظ تک محدود نہیں رکھا جائے گا بلکہ انہیں عملی زندگی کا حصہ بنایا جائے گا۔ ان کے روشن مشن، افکار اور روایات کو نئی نسل تک منتقل کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔ مقررین نے کہا کہ عظیم شخصیات کو حقیقی خراجِ عقیدت صرف ان کا نام لینے سے نہیں بلکہ ان کے افکار، روایات اور مشن کو زندہ رکھنے والی نسلوں کی تربیت سے پیش کیا جا سکتا ہے۔تقریب میں جسٹس ناصرہ جاوید اقبال، جسٹس سخی حسین بخاری، علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی، ڈاکٹر میاں محمد اکرم، قیوم نظامی، مجیب الرحمن شامی، بریگیڈیئر (ر) سعید اختر، ڈاکٹر نوید الٰہی، ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی، ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر، محترمہ خالدہ جمیل چوہدری، محترمہ رضا ریاض، ڈاکٹر عمران مرتضیٰ، رانا امیر احمد خان، ثمر جمیل خان، شاہد چدھڑ، ڈاکٹر پروین خان، ایئر مارشل جہاں زیب برکی، صفدر علی خان، انجم نثار صدیقی، پروفیسر ناصر بشیر، مدثر حسن، نوشین زیدی، منصور الحسن، ڈاکٹر جمشید احمد، چودھری محمد فاروق، ڈاکٹر عاصم چودھری، ذیشان حیدر سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی اور اظہارِ خیال کیا تقریب کی نظامت کے فرائض نویرا بابر اور شمیل تاج نے انجام دیے، جبکہ ہمدرد نونہال اسمبلی کی اسپیکر فریحہ بابر، ہانیہ فاطمہ اور عطیتہ الوکیل بھی خطاب کیا۔تقریب کے دوسرے حصے میں معروف شاعر واجد امیر کی صدارت میں ’’ہمدرد جوانانِ سخن مشاعرہ‘‘ منعقد ہوا، جس میں نوجوان شعراء نے اپنے کلام کے ذریعے شہید حکیم محمد سعیدؒ کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور تقریب کو یادگار بنا دیا۔ اختتام پر سیکرٹری ہمدرد شوریٰ لاہور سید علی بخاری نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا، جوہر ایجوکیشن سسٹم کی طالبات کی دعائے سعید سے اختتام ہوا۔
Read Next
اگست 28, 2026
انجینئر رائے شہباز ٹرسٹ کے زیر اہتمام ٹاؤن شپ میں محفل میلاد مصطفٰی کا انعقاد
اگست 26, 2026
سرکارِ دو عالم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادتِ کی خوشی میں انجمن تاجران ٹاؤن شپ کی طرف سے بڑی تقریب
اگست 24, 2026
رائے شہباز ٹرسٹ کے زیر انتظام گرین ٹاؤن میں روح پرور محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا اہتمام
اگست 13, 2026
ایوان اقبال کمپلیکس کے زیراہتمام اور نمل لاہور کے اشتراک سے یوم آزادی اور مکہ دفاعی معاہدے کی تقریب
اگست 1, 2026
*چودھری رحمت علی ہسپتال کے نئے چلڈرن وارڈ کا افتتاح*
Related Articles
یوان اقبال کمپلیکس کے زیر اہتمام پاکستان اور قازقستان کے ثقافتی، تعلیمی اور سیاحتی تعلقات پرتقریب
جون 4, 2026
ایوان اقبال کمپلیکس کے زیراہتمام پاکستان،کرغستان ثقافتی ،تعلیمی اور سیاحتی تعلقات کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد
جون 3, 2026

