انجینئر رائے شہباز ٹرسٹ کے زیر اہتمام ٹاؤن شپ میں محفل میلاد مصطفٰی کا انعقاد

جشن عید میلاد النبی کے سلسلہ میں 609 تھری سی ون ٹاؤن شپ میں انجینئر رائے شہباز ٹرسٹ کے زیر اہتمام محفل میلاد مصطفٰی منعقد کی گئی۔خواجہ غلام دستگیر اور ڈاکٹر رائے امتیاز حسن نے صدارت کی۔نوجوان مذہبی سکالر عالمی شہرت یافتہ علامہ مفتی غلام حیدر ساقی کا خصوصی خطاب ہوا۔ عابد حسین چشتی نے نقابت کے فرائض سرانجام دینے۔تلاوت محمد منور حسین جبکہ نعت خواں حضرات میں آصف خان سرحدی،تنویر احمد گولڑوی، قمر عباس چشتی،حافظ قاری قدرت اللہ، سید شاہد گیلانی، وصی حیدر اور حافظ محمد مبشر قادری شامل تھے

۔محفل میلاد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس پروقار محفل میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔لنگر اور دعا کے خصوصی اہتمام کیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button