*بلدیاتی انتخابات: امیدواروں کی تعلیمی قابلیت سے متعلق سوشل میڈیا خبر کی تردید*

الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا پر نشر ہونی والی خبر کی سختی سے تردید کی ہے اور اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ سوشل میڈیا پر بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایک خبر گردش کر رہی ہے، جس میں الیکشن کمیشن کی طرف سے نوٹیفکیشن کا حوالہ دے کر کہاگیا ہے کہ چیئرمین کے لیے بی اے، کونسلر کے لیے ایف اے اور کریکٹر سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ *الیکشن کمیشن واضح کرتا ہے کہ مذکورہ خبر/سوشل میڈیا پوسٹ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نہیں کی گئی اور اس میں درج معلومات درست نہیں ۔* لہذا عوام اور متوقع امیدواران سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں اور بلدیاتی انتخابات سے متعلق معلومات صرف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سرکاری ذرائع اور باقاعدہ جاری کردہ ہدایات سے حاصل کریں۔

جواب دیں

Back to top button