مثالی گاؤں:19 دیہات میں ترقیاتی سکیمیں سوفیصد مکمل ہوگئیں،وزیر بلدیات ذیشان رفیق

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ "مریم نواز کا سوہنا پنجاب” کے تحت 485 دیہات کو مثالی بنایا جا رہا ہے۔ اب تک 19 دیہات میں ترقیاتی سکیمیں سوفیصد مکمل ہوچکی ہیں۔ وہ سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے مثالی گائوں پروگرام کے جائزہ اجلاس میں اظہارِ خیال کر رہے تھے۔ سپیشل سیکرٹری سید موسیٰ رضا اور ایڈیشنل سیکرٹری مہرین فہیم عباسی نے بھی اجلاس میں شرکت کی جبکہ پنجاب رُورل میونسپل سروسز کمپنی (پی آر ایم ایس سی) کے سی ای او خُرم پرویز نے بریفنگ دی۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ مزید 281 دیہات کو مثالی بنانے کا 67 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف مثالی گائوں پروگرام کیلئے ہر ممکن فنڈز فراہم کر رہی ہیں۔ ہر مثالی گائوں میں گلیاں پختہ کی جا رہی ہیں۔ اس کے ساتھ چلڈرن پارک بھی بنے گا۔ سٹریٹ لائٹس لگانے کی تنصیب کے علاوہ سیوریج سسٹم کی تعمیر بھی کی جائے گی۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ جن دیہات میں صاف پانی کا مسئلہ ہے وہاں واٹر سکیم دی جائے گی۔ پہلے مرحلے کی تکمیل پر "مثالی گائوں” کا دائرہ بتدریج بڑھایا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button