لاہور (خصوصی رپورٹ)ٹاؤن شپ لاہور میں پاکستان کے نام کے خالق چوہدری رحمت علی کے نام پر چوہدری رحمت علی میموریل ٹرسٹ وجود میں آیا جس کے تحت ہسپتال ۔سکولز ۔کالجز ایک عرصہ دراز سے خدمات پیش کر رہے ہیں گزشتہ روزچوہدری رحمت علی میموریل ہسپتال میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے چلڈرن وارڈ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی جاوید اقبال سیکرٹری ٹرسٹ آفئرز، چودھری رحمت علی میموریل ٹرسٹ تھے۔

اس موقع پر ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر سید عثمان واسطی، جنرل سیکرٹری خالد محمود رسول ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد محمود اعوان،مہر عبدالروف سئینر جرنلسٹ و سوشل ورکر اور ٹرسٹ کے سینئر عہدیداران نے مہمانِ خصوصی کے ہمراہ نئے چلڈرن وارڈ کا افتتاح کیا۔ تقریب کے دوران ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے جاری منصوبوں پر صحافیوں کو بریفنگ دی گئی، جس کا مقصد بچوں سمیت تمام مریضوں کو مزید معیاری، محفوظ اور جدید طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
جاوید اقبال نے افتتاح کیا اور اس موقع پر ادارے کے لیے اور ملک پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور مہمانوں اور سٹاف کو مٹھائی مینجمنٹ کی جانب سے پیش کی ۔ جاوید اقبال نےٹرسٹ کے ساتھ اپنی 33 سالہ وابستگی کو یاد کرتے ہوئے خدمتِ انسانیت کے اس سفر کو سراہا اور ادارے کی ترقی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔جنرل سیکرٹری خالد محمود رسول نے صحافیوں کو بتایا کہ الحمدللہ چوہدری رحمت علی میموریل اسپتال اب جدید سہولتوں سے آراستہ ہسپتال بن چکا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ہسپتال میں ماہر ڈاکٹرز اور جدید لیب و آپریشن تھیٹرز کی سہولیات موجود ہیں جس سے ہزاروں خاندان مستفیذ ہو رہے ہیں۔اب تمام شعبوں میں ماہر پروفیسرز سرجن ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کر رہے ہیں۔ ہسپتال کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے کام جاری ہے ۔ہسپتال ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر عثمان واسطی نے کہا کہ چوہدری رحمت علی میموریل اسپتال ٹاؤن شپ لاہور میں اب جدید سہولتوں سے آراستہ ہسپتال بن چکا ہے جسکے پیچھے مینجمنٹ کمیٹی ۔تجربہ کار سٹاف کی دن رات کی محنت شامل ہے ۔ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ لگائے جاتے ہیں ایم ایس ڈاکٹر خالد محمود اعوان جو آرتھو پیڈک سرجن بھی ہیں انہوں نے بتایا کہ چوہدری رحمت علی میموریل اسپتال کو ہم نے جدید سہولتوں سے آراستہ ہسپتال بنا دیا ہے جس سے ہزاروں لوگ روزانہ مستفید ہو رہے ہیں اور یہ ہسپتال چوبیس گھنٹے عوام کو سہولیات فراہم کر رہا ہے ۔مہر عبدالروف نے تمام عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرا خوشگوار تجربہ رہاہے جب میں نے اپنی خدمات اعزازی طور پر ایک عرصہ اس ہسپتال اور سکولز کو دیں اور میری خدمات اب بھی حاضر ہیں۔ یہ ہسپتال جنگ آزادی کے ایک بے لوث اور عظیم مگر فراموش کردہ قائد چودھری رحمت علی مرحوم کی یاد میں گزشتہ 40 سال سے مصروف خدمت ہے ۔ اب تک ہزاروں ضرورت مند باعزت طریقے پر علاج کی معیاری سہولتیں اور کسی تفریق کے بغیر حاصل کر رہے ہیں ۔ اس کے ساتھ چودھری رحمت علی ٹرسٹ کے تحت طلبہ کے تعلیمی اور تربیتی ادارے بھی کمیونٹی کی بہبود کے لئے کام کر رہے ہیں۔ مجھے ٹرسٹ کی devoted ٹیم سے مل کر اور ان کے عزائم جان کر دلی مسرت ہوئی ۔ مجھے اللہ سے امید ہے کہ ایسے ذوق یقین کے ساتھ رحمت علی ہسپتال مزید ترقی طے کرے گا ۔





