بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون اور عزیز بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن،7 بڑی کمرشل تعمیرات مسمار

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز اور چیف آفیسر کلیم یوسف کی ہدایت پر واہگہ زون اور عزیز بھٹی زون میں بڑا آپریشن کیا۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے مجموعی طور پر 7 غیر قانونی تعمیرات کو بلڈوز کر دیا۔واہگہ زون میں چھ بڑی غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا۔

عزیز بھٹی زون میں ایک بلڈنگ کو مسمار کیا گیا۔زونل افسران پلاننگ اور بلڈنگ و انفورسمنٹ انسپکٹرز نے آپریشن اپنی موجودگی میں مکمل کیا۔جن علاقوں میں آپریشن کیا گیا ان میں بیدیاں روڈ،برکی روڈ،کینال روڈ، جی ٹی روڈ اور الحفیظ گارڈن کے علاقے شامل ہیں۔دوران آپریشن بڑی غیر قانونی کمرشل تعمیرات کو ٹارگٹ کر کے مسمار کیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button