لاہور (لیڈرز میڈیا اویرنیس فاؤنڈیشن)ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام ٹاؤن شپ میں قائم ہمدرد فری موبائل ڈسپنسری نے 25 سال مکمل کر لیے۔ 31 مارچ 2001 میں سماجی شخصیت ماہر تعلیم سئینر جرنلسٹ مہر عبدالروف ہاؤس ٹاؤن شپ سے شروع ہونے والا یہ سفر آج ہزاروں مستحق مریضوں کے لیے مفت علاج کا ذریعہ بن چکا ہے۔بلکہ سینکڑوں طلبہ کو ہر سال سکولز بیگز و تعلیمی سہولیات کی فراہمی ۔سکولز میں الیکٹرک واٹر کولرز کی فراہمی ۔رمضان راشن کی تقسیم اور سردیوں میں کمبلوں کی تقسیم اور خدمتِ انسانیت کے بہت سارے پروجیکٹ سے لوگ مستفیذ ہو رہے ہیں ۔اس موقع پر ٹاؤن شپ میں لیڈرز میڈیا اویرنیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک خوبصورت تقریب”سلور جوبلی” کے عنوان سے انعقاد کیا گیاتقریب کا مقام بھی اللہ کا گھر جامعہ اسلامیہ حنفیہ ٹاؤن شپ ہی منتخب کیا گیا جہاں پر اب یہ ہمدرد فری ڈسپنسری ٹاؤن شپ سے ہزاروں خاندان مستفیذ ہو رہے ہیں جس میں سیاسی، سماجی اورصحافتی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے تعاون سے جاری رفاعی سلسلہ کو سراہا گیا ۔تقریب زیر صدارت جناب مجیب الرحمٰن شامی چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان منعقد ہوئی ۔مہمان خصوصی میں ملک شہباز احمد کھوکھر ممبر پنجاب اسمبلی۔سید علی بخاری ڈائریکٹر ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان، محمد نصیر الحق ہاشمی صدر لیڈرز میڈیا اویرنیس فاؤنڈیشن پاکستان تھے اور مہمان خاص میں سید مصور زنجانی سیکریٹری جنرل لیڈرز میڈیا اویرنیس فاؤنڈیشن

فیصل مجیب الرحمٰن شامی ایڈیٹر روزنامہ یلغار۔محمد ایوب چوہدری سابقہ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و ترجمان وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات۔محمد خرم فاروق ایڈووکیٹ ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی لاہور۔علامہ غلام شبیر فاروقی ۔پروفیسر خلیق احمد ۔عبدالقادر طاہر چیئرمین الرحمٰن ہیومن ویلفیئر سوسائٹی تھے ۔تقریب میں ٹاؤن شپ کی سماجی شخصیات، جنرل کونسلرز اور علاقے کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا جسکی سعادت جامعہ کے طلبہ کو حاصل ہوئی۔مجیب الرحمٰن شامی نے کہا کہ شہیدِ پاکستان حکیم محمد سعید نے جس ویژن کے ساتھ ہر ضرورت مند کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کا عزم کیا تھا، ہمدرد فاؤنڈیشن آج بھی اسی مشن پر گامزن ہے۔ ایسے ادارے معاشرے کے لیے رحمت ہوتے ہیں جو بغیر کسی لالچ کے کام کرتے ہیں۔ہمدرد خود ایک بہت بڑا نام ہے اور یہ پورے پاکستان میں انسانیت کے لیے اپنا کردار خوبصورت انداز میں کر رہا ہے جس سے لاکھوں افراد مستفید ہو رہے ہیں ۔اور سید علی بخاری اور مہر عبدالروف کی خواہش پر آج میں شریک ہوا مجھے یہ دیکھ کر بڑی خوشی ہوتی ہے کہ مہر عبدالروف گزشتہ پچیس سالوں سے ٹاؤن شپ میں خدمت انسانی میں پیش پیش ہیں سکولز میں بیگز کی تقسیم ہو رفاعی کاموں کا آغاز ہوا جب بھی مہر عبدالروف نے مجھے بلایا میں انکی محبت میں انکے ساتھ جاتا رہا ہم لوگ تھک جاتے لیکن مہر عبدالروف اب بھی خدمت کے جذبہ سے کام کر رہے ہیں ہماری دعا ہے یہ ایسے کام کرتے رہیں اور سب لوگ اپنے اپنے انداز میں کام کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ اس سلسلہ کو جاری رکھے اور انکے معاونین کو اجر عظیم عطا فرمائے ملک پاکستان کی حفاظت فرمائے اور شہد پاکستان حکیم محمد سعید کے درجات بلند فرمائے اور ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی چیئرپرسن محترمہ سعدیہ راشد کو اور انکی ٹیم کو صحت و اطمینان عطا فرمائے ۔ملک شہباز احمد کھوکھر ممبر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہمدرد کی خدمات نہ صرف لاہور بلکہ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور آزاد کشمیر تک پھیلی ہوئی ہیں۔ جہاں جہاں ضرورت ہے، ہمدرد کی ٹیم پہنچ کر مفت علاج اور ادویات فراہم کر رہی ہے۔ ٹاؤن شپ میں یہ بہت بڑا کام کر رہی ہے مجھے آج یہ دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی ہے اور مہر عبدالروف بھی مبارکباد کے مستحق ہیں جنکی محنت سے اسک آغاز انکے گھر سے ہوا۔سید علی بخاری نے کہا کہ حکیم سعید کا ویژن تھا کہ کوئی بھی انسان علاج کے لیے محروم نہ رہے۔ آج ٹاؤن شپ لاہور میں 25 سال بعد بھی یہ مشن اسی جذبے سے جاری ہے۔ جس کاآغاز مہر عبدالروف کی خواہش پر انکی رہائش گاہ سے کیا گیا تھا اور مجھے ہمیشہ انہوں نے سکولز تقریبات میں بلایا جہاں ہزاروں خاندان مستفیذ ہو رہےہیں ۔نصیر الحق ہاشمی نے کہا کہ ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان پورے پاکستان میں اپنی خدمات پیش کر رہا ہے جو شہید پاکستان حکیم محمد سعید کے کا وزن تھا وہ کم اب بھی جاری ہے جو بغیر کسی لالچ کے انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔ آج ٹاؤن شپ میں اتنی بڑی تقریب بھی ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان سے محبت کا اظہار ہے۔ مہر عبدالروف کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔ جو گزشتہ پچیس سال سے جاری ہیں ۔فیصل مجیب الرحمٰن شامی نے کہا کہ ٹاؤن شپ کو ہمدرد فری ڈسپنسری کا جو تعفہ ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان نے پچیس سال پہلے دیا تھا وہ ایک خوبصورت سایہ دار درخت کی شکل اختیار کر گیا ہے جس کی بنیاد مہر عبدالروف نے اپنے گھر سے رکھی جو ایک بڑے سوشل ورکر ہیں اور ہمارے اخبار کے ڈپٹی ایڈیٹر بھی ہیں ہمیں اور ٹاؤن شپ جو مہر عبدالروف پر مان ہے اللہ تعالیٰ انکو ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے اور عوام اس طرح انکی خدمات سے مستفید ہوتی رہے۔ انکی خدمات پر آج ہم مہر عبدالروف کو ٹاؤن شپ کا عبدالستار ایدھی کا خطاب دیتے ہیں۔ایوب چوہدری نے ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انکی خدمات ٹاؤن شپ لاہور کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے اور مہر عبدالروف جیسے مخلص انسان دوست شخصیت کے مالک کو اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ بڑی عزت دی ہے جنہوں نے ہمیشہ سیاست سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کی اور ٹاؤن شپ نے انکی خدمات کے اعتراف میں انکو دو مرتبہ جنرل کونسلر منتخب کیا ۔عبدالقادر طاہر نے ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا جو ٹاؤن شپ میں اپنا بہت بڑا کام کر رہے ہیں ۔ خلیق احمد اعوان نے ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان اور معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے آج جامع اسلامیہ حنفیہ کو اعزاز بخشا ہے اور ہم مہر عبدالروف کے ساتھ ملکر ہمدرد فاؤنڈیشن کے تعاون سے خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے ۔محمد خرم فاروق نے کہا کہ ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ جنہوں نے ٹاؤن شپ لاہور سمیت پورے پاکستان میں خدمت کا کام جاری رکھا ہوا ہے میں سکولز کے پروگراموں میں جاتا تھا انکے ساتھ جب میں خود طالبعلم تھا تقریب کے اختتام پر انسانیت کی خدمت کے اعتراف میں *شہیدِ پاکستان حکیم محمد سعید ایوارڈ* مہر عبدالروف کو دیا گیا جنکی محنت سے ٹاؤن میں یہ سلسلہ جاری ہے مہر عبدالروف نے ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا خوبصورت ایوارڈ ٹاؤن شپ کی عوام کا ہے جنہوں نے مجھے ہمیشہ اتنی عزت دی کہ آج مجھے کوئی اپنا غیر نظر نہیں آتا ۔ٹاؤن شپ کے رہائشیوں نے اس تقریب کے انعقاد میں بھرپور کردار ادا کیا۔تقریب میں شریک تمام مہمانوں نے ہمدرد فاؤنڈیشن اور مہر عبدالروف کی خدمات کو سراہا اور اس مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔آخر میں علامہ غلام شبیر فاروقی نے اپنے ایک خوبصورت انداز میں کرواتے ہوئے کہا کہ آج میں اللہ تعالیٰ کے گھر میں قرآن وحدیث کے سایہ میں گواہی دیتا ہوں ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے تعاون سے ٹاؤن شپ میں جو کام ہو رہے ہیں ہزاروں خاندان مستفیذ ہو رہے ہیں اللہ تعالیٰ انکو اس عظیم پر اجر عظیم عطا فرمائے اس دعا پر ہر آنکھ خوشی سے اشکبار تھی۔تقریب میں ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے تمام معزز مہمانوں کو فریش روح افزاء پیش کیا گیا ۔مقصوداحمد چیف ایگزیکٹو امر تسری سویٹ کی جانب سے مٹھائی پیش کی گئی ۔رانا شوکت المدینہ کیٹرنگ کے تعاون سے ہال کو خوبصورت بنایا گیا ۔مقصود احمد چغتائی۔شمشاد احمد شمشاد بلائنڈ فاؤنڈیشن۔حکیم محمد یاسین نے ہمدرد فاؤنڈیشن کی جانب سے فری ڈسپنسری اور خدمات کو سراہتے ہوئے مہر عبدالروف اور تمام منتظمین کو مبارکباد پیش کی ۔تقریب کو خوبصورت بنانے میں۔ حکیم روف ۔مولانا فضل الرحمن ۔غلام مصطفیٰ ۔محمد طلحہ رؤف اور ہمدرد فاؤنڈیشن لاہور و جامعہ اسلامیہ حنفیہ کے سٹاف و طالبعلوں نے اپنا کردار ادا کیا ۔

