ایوان اقبال کمپلیکس کے زیراہتمام پاکستان ،ایران کے اسلامی،تاریخی اور ثقافتی تعلقات پر تقریب منعقد ہوئی،مہمان خصوصی قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران،لاہور مہران موحدفر جبکہ مہمان اعزاز ڈی جی خانہ فرہنگ،لاہور ڈاکٹر اصغر مسعودی تھے۔ ایڈمنسٹریٹرایوان اقبال انجم وحیدکی میزبانی میں ہونے والی تقریب سے سینئر صحافی سلمان غنی اور ڈاکٹر محمد سلیم رائو نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر ایرانی ثقافت اور تاریخی مقامات سے متعلق تصویری نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا۔جسے شرکاء نے بھرپور سراہا۔ تقریب میں اساتذہ، طلبہ، دانشوروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مہمانِ خصوصی ایرانی قونصل جنرل مہران موحدفر نے اپنے خطاب میں علامہ اقبال کی شاعری اور فارسی زبان کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اقبال کا فارسی کلام پاکستان اور ایران کے درمیان ایک مضبوط فکری و ثقافتی پل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقبال کی فکر نوجوان نسل کے لیے بیداری، حوصلے اور فکری رہنمائی کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے لاہور کی تاریخی عمارتوں میں ایرانی طرزِ تعمیر کے اثرات اور دونوں ممالک کے مشترکہ تہذیبی ورثے کی موجودگی کو بھی اجاگر کیا۔انہوں نے کہا انسانی افکار اقبال کی شاعری کا نچوڑ ہیں۔ایران امریکہ جنگ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ایرانی قوم کسی سپرپاور سے ڈرنے والی نہیں،ہم مذاکرات اور جنگ دونوں صورتوں میں تیار ہیں اور سینہ سپر ہو کر دشمن کے سامنے کھڑے ہیں۔ ڈی جی خانہ فرہنگ لاہور ڈاکٹر اصغر مسعودی نے پاکستان اور ایران کے ثقافتی و فکری تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فارسی زبان کا تسلسل علامہ اقبال کے فکری تسلسل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقبال نے مسلمانوں کو استعمار کے خلاف مزاحمت اور فکری بیداری کا درس دیا، جبکہ ان کے نزدیک توحید امتِ مسلمہ کی وحدت کا پیغام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات کی بنیاد دینِ اسلام اور مشترکہ تہذیبی ورثہ ہے، جو دونوں اقوام کو ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے۔سینئر صحافی سلمان غنی نے اپنے خطاب میں پاک ایران اور عالمی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں خطے کی سیاست تیزی سے بدل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران جیسے ممالک کو اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا میں طاقت کا توازن اب صرف عسکری نہیں بلکہ معاشی اور سفارتی میدان میں بھی متعین ہو رہا ہے، لہٰذا پاکستان کو معاشی استحکام پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔انہوں نے مزید کہا جیسے بھارتی جارحیت نے پاکستانیوں کو ایک قوم بنا دیا اسی طرح امریکی حملے نے ایرانیوں کو بھی یکجان کر دیا اور وہ جرات کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں اور میں یہ کہنے میں عار نہیں سمجھوں گا کہ ایران جنگ جیت چکا ہے۔ڈاکٹر محمد سلیم راؤ نے اپنے خطاب میں کہا کہ علامہ اقبال اور ایرانی شعرا نے مشترکہ تہذیبی و فکری ورثے کو دوام بخشا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات مذہب، ثقافت اور تاریخ کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں، اور اقبال و ایرانی ادب نے خطے میں شعور، بیداری اور وحدتِ فکر کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے ادبی و ثقافتی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
Read Next
3 دن ago
ہمدرد فری موبائل ڈسپنسری یونٹ کی 25 سالہ خدمات پر شاندار تقریب کا انعقاد
3 دن ago
ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے تعاون سے ٹاؤن شپ میں سلور جوبلی تقریب،مہر عبدالروف کو رفاعی خدمات پر ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا
2 ہفتے ago
معرکہ حق کے بعد پوری دنیا پاکستان کی بات سن رہی ہے،آج کا دن ہمارے لئے فخر کا ہے،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر و دیگر مقررین
3 ہفتے ago
اقراء،پریس کلب اور جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیراہتمام ممبران کے بچوں اور خواتین کے مابین مقابلہ حسن قرآت اور نعت خوانی
3 ہفتے ago
پبلک ریلیشنز پریکٹیشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن اور یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے اشتراک سے خوبصورت تقریب کا انعقاد
Related Articles
*تعلیمی ادارے، بازار ہوں یا شاپنگ مالز، خواتین کی عزت محفوظ بنانے کیلئے حکومت پنجاب عملی اقدام کر رہی ہے،بلال یاسین*
جنوری 17, 2026
ایشین کلچرل ایکسیلنس ایوارڈ کی پروقار تقریب،ہمدرد پاکستان کی چیئرپرسن سعدیہ راشد اور سید علی بخاری سمیت ممتاز شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا گیا
اکتوبر 22, 2025
*لاہور پریس کلب میں سینئر ترین صحافی سرفراز سید کی 89ویں سالگرہ*
اکتوبر 19, 2025


