وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) کیلئے درکار ہیوی مشینری کی ڈیلیوری شروع ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ وزیراعلٰی مریم نواز شریف کی مقرر کردہ ٹائم لائن کا ہر مرحلے پر خیال رکھا جائے۔ پی ڈی پی کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی مریم نواز شریف نے متعلقہ شہروں میں موسم برسات سے پہلے ضروری کام کی تکمیل کا حکم دیا ہے۔ انشااللہ ہیوی مشینری کی آمد سے اربن فلڈنگ سے نمٹنے میں کافی مدد ملے گی۔ جائزہ اجلاس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر شاہد زمان لک اور متعلقہ اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔
وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ جاپانی کمپنی کے 15 سکشن یونٹ وصول ہوگئے ہیں جبکہ 23 یونٹ 25 مئی کو ملیں گے۔ اسی طرح آٹھ سکشن یونٹ 15 جون اور 45 جیٹنگ یونٹ 20 جون کو ڈیلیور ہونگے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پی ڈی پی کو 77 میں سے 20 ڈی سلٹنگ مشینیں وصول ہوگئیں جبکہ 23 مئی کو مزید 25 مشینیں متوقع ہیں۔ باقی 32 ڈی سلٹنگ یونٹ 5 جون کو ڈیلیور ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 50 ڈی واٹرنگ یونٹ 30 مئی اور مزید 50 یونٹ 20 جون کو مل جائیں گے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ جہاں ضروری ہے وہاں دو شفٹوں میں کام جاری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پی ڈی پی کی سکیموں کی بروقت تکمیل کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔ آگے عیدالاضحی آرہی ہے۔ عید کی چھٹیوں کے فورا بعد کام دوبارہ شروع ہو جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے مالی سال کے بجٹ میں پی ڈی پی کے لئے مزید رقم مختص کی جائے گی۔ صوبائی وزیر نے کمالیہ میں ڈرین سکیم پر سوفیصد پیشرفت پر متعلقہ افسروں کو شاباش دیتے اسے باقی شہروں کے لئے باعث تقلید قرار دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹیم ورک کے ساتھ 7 نے اجلاس میں ٹف ٹائلز کے نمونوں کا بھی جائزہ لے کر منظوری دی۔






