بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،2 مسمار،6 سربمہر

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز کی ہدایت پر داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے 2 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار جبکہ چھ کو سربمہر کر دیا۔

ایم سی ایل شعبہ پلاننگ کے سینٹرل اسکواڈ کے علاوہ داتا گنج بخش زون کے زونل آفیسر پلاننگ عدنان رفیق، بلڈنگ انسپکٹرز بلال احمد اور سلمان شہباز نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔مزنگ،ہال روڈ،آوٹ فال روڈ،عابد مارکیٹ اور قرطبہ چوک کے علاقوں میں کارروائی کی گئی۔

جواب دیں

Back to top button