رائے شہباز ٹرسٹ کے زیر انتظام گرین ٹاؤن میں روح پرور محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا اہتمام

رائے شہباز روڈ بلاک14-3 D2 گرین ٹاؤن میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ایک روح پرور محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا اہتمام کیا گیا۔محفل کی صدارت معروف عالم دین مفتی خواجہ غلام دستگیر نے کی جبکہ تلاوت قرآن محمد منور حسین ، نقابت عابد حسین چشتی اور نعت خواں قدرت اللہ شریک ہوئے۔اسی طرح نعت خوان میں حافظ مبشر قادری ، وصی حیدر ، آصف سرحدی ، سید شاہد گیلانی

نے شرکت کی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز بعداز عصر ہوا جس میں عاشقانِ رسول ﷺ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل میں ملک بھر سے ممتاز نعت خواں اور علما کرام بھی شریک ہوئے اور آقائے دو جہاں ﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔جشنِ میلاد کے شرکا نے درود و سلام کی صداؤں کے ساتھ گنبدِ خضریٰ کے ذکر کو تازہ کیا اور حضور ﷺ کی ولادت باسعادت کی ۔یہ تقریب ناصرف عشقِ رسول ﷺ کا اظہار تھی بلکہ ایک ایسی روحانی نشست بھی تھی جس کا مقصد شرکا میں حضور ﷺ کی سنت اور تعلیمات پر عمل کی ترغیب دینا تھا۔۔رائے شہباز ٹرسٹ کے زیر نگرانی میلاد مصطفی میں اختتامی دعا میں پاکستان کی ترقی، امت کی یکجہتی اور عالم اسلام کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ ڈاکٹر رائے امیتاز حسن نے محفل کے اختتام پر شرکا میں لنگر اور مٹھائی تقسیم کی عاشقان رسول ﷺ کی آمد پر اس محفل کو ایک یادگار روحانی تجربہ قرار دیا۔

جواب دیں

Back to top button