پنجاب بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل گئے ہیں جس سے اسکولوں کی رونقیں دوبارہ بحال ہو گئی ہیں۔ بچوں کی حوصلہ افزائی اور تعلیمی انتظامات کے جائزے کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول شاہراہ ایوان تجارت کا دورہ کیا اور طالبات کو چھٹیوں کے بعد اسکول واپسی پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور نے اسکول کے مختلف سیکشنز اور کلاس رومز کا دورہ کیا اور بچوں میں ‘خوش آمدید’ کے خصوصی کارڈز اور بیجز تقسیم کیے تاکہ ان کا جوش و خروش اور حوصلہ بڑھایا جا سکے۔ دورے کے دوران اسکول انتظامیہ اور ضلعی افسران بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے جنہوں نے اسکول میں تدریسی عمل کے آغاز اور طالبات کی حاضری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی سی لاہور کو اسکول میں فراہم کردہ تعلیمی سہولیات، پینے کے صاف پانی کی دستیابی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ اسکولوں میں صفائی کے انتظامات کو ہر صورت مثالی بنایا جائے اور طلباء کو تعلیمی ماحول میں بہترین، پرسکون اور سازگار سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔ کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سرکاری اسکولوں کا معیار بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط اور ڈسپلن کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا کیونکہ تعلیم کے میدان میں ترقی کے بغیر قومی خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہونا نامکن ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے اسکولوں میں بچوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ سرکاری اسکولوں میں تعلیمی معیار کی بلندی کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرتی رہے گی۔
Read Next
12 گھنٹے ago
*لاہور میں نگران میونسپل ایشوز رپورٹنگ سسٹم کا آغاز۔ کمشنرنعمان یوسف کی ڈی سی علی اعجاز کو مبارک باد* ۔
5 دن ago
اے سیز،پیرا فورس،پرائس مجسٹریٹس پرائس چیکنگ و مانیٹرنگ سخت کریں،کمشنر لاہور نعمان یوسف
6 دن ago
کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کا لاہور اور قصور کے سکولوں کا دورہ
1 ہفتہ ago
حکومت پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون فلائنگ پر 30 روزہ مکمل پابندی کا حکم نامہ جاری کر دیا
1 ہفتہ ago






