وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ریونیو ویژن کے مطابق شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی اور جائیداد سے متعلقہ مسائل کے فوری حل کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے، جس کے تسلسل میں ڈپٹی کمشنر لاہور آفس میں ریونیو کھلی کچہری کا باقاعدہ جاری ہے۔ ریونیو کھلی کچہری کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو (اے ڈی سی آر) حافظ کریم داد چغتائی نے کی، جنہوں نے شہریوں کی جانب سے پیش کی جانے والی 33 مختلف درخواستوں پر تفصیلی سماعت کی۔ سماعت کے دوران شہریوں نے جمع بندی، زمین کی تقسیم، نشاندہی، انتقال، وراثت اور جائیداد سے جڑے دیگر پیچیدہ مسائل کے حوالے سے اپنی شکایات پیش کیں، جس پر اے ڈی سی آر نے موقع پر ہی احکامات جاری کرتے ہوئے متعدد متفرق درخواستوں کا فیصلہ سنایا۔ حافظ کریم داد چغتائی نے اس موقع پر واضح کیا کہ ریونیو ریکارڈ کی فراہمی میں مکمل شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد انتظامیہ اور عوام کے درمیان براہ راست رابطہ قائم کرنا ہے تاکہ شہریوں کو دفاتر کے بلاوجہ چکر نہ لگانے پڑیں اور ان کے زیر التوا کیسز کا فیصلہ قانون اور میرٹ کی بنیاد پر جلد از جلد ممکن ہو سکے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات کے ازالے اور سرکاری فرائض کی ادائیگی میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ شہریوں کی جائیداد کا تحفظ اور ریونیو ریکارڈ کی مکمل درستگی ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔ اس کچہری کے دوران ریونیو افسران اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی کہ وہ زیر التوا درخواستوں کو نمٹانے کے عمل میں تیزی لائیں۔
Read Next
13 گھنٹے ago
*لاہور میں نگران میونسپل ایشوز رپورٹنگ سسٹم کا آغاز۔ کمشنرنعمان یوسف کی ڈی سی علی اعجاز کو مبارک باد* ۔
5 دن ago
اے سیز،پیرا فورس،پرائس مجسٹریٹس پرائس چیکنگ و مانیٹرنگ سخت کریں،کمشنر لاہور نعمان یوسف
6 دن ago
کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کا لاہور اور قصور کے سکولوں کا دورہ
1 ہفتہ ago
حکومت پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون فلائنگ پر 30 روزہ مکمل پابندی کا حکم نامہ جاری کر دیا
1 ہفتہ ago






