وزیراعلی پنجاب ہدایات کے مطابق کمشنر لاہور نعمان یوسف کے پبلک ہیلتھ فسیلیٹیز میں طبی نگہداشت پروٹوکولز و کلیننگ جائزہ کے حوالے سے ہسپتالوں کے دورے جاری ہیں۔ کمشنر لاہور نعمان یوسف نے سبزہ زار تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے ایمرجنسی، وارڈز سمیت دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے انسداد ڈینگی وارڈ کا خصوصی دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے مریضوں سے علاج معالجے سہولیات بارے دریافت کیا۔ مریضوں سے مفت ادویات فراہمی بارے خصوصی طور پر دریافت کرکے اظہار اطمینان کیا۔ کمشنر لاہور نے ادویات فراہمی، ڈیوٹی روسٹر سمیت صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے واش رومز کو خصوصی پر چیک کیا۔ ہسپتال ادویات سٹور کو چیک کیا اور ادویات بیجز اور فراہمی و دستیابی کا جائزہ لیا۔کمشنر لاہور نعمان یوسف نے کہا ہے کہ ہسپتال میں انسداد ڈینگی وارڈ قائم ہے، کمروں میں موجود پودوں کے کنٹینرز کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے، ہسپتالوں میں صفائی کے معیار پر کوئی کمپرومائز نہیں۔کینٹین، پارکنگ ایریا و دیگر فسیلیٹیز کی صفائی و ہائ جین پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ شیڈول کے مطابق ہسپتالوں میں طبی سہولیات فراہمی و کلیننگ کو چیک کیا جارہا ہے۔
Read Next
14 گھنٹے ago
*لاہور میں نگران میونسپل ایشوز رپورٹنگ سسٹم کا آغاز۔ کمشنرنعمان یوسف کی ڈی سی علی اعجاز کو مبارک باد* ۔
5 دن ago
اے سیز،پیرا فورس،پرائس مجسٹریٹس پرائس چیکنگ و مانیٹرنگ سخت کریں،کمشنر لاہور نعمان یوسف
6 دن ago
کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کا لاہور اور قصور کے سکولوں کا دورہ
1 ہفتہ ago
حکومت پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون فلائنگ پر 30 روزہ مکمل پابندی کا حکم نامہ جاری کر دیا
2 ہفتے ago






