وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر اچھرہ بازار کو ایک نئی شکل کے ساتھ بحال کردیاگیا،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز کے ہمراہ اچھرہ بازار کا دورہ کیا اور فنشنگ کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایل ڈی اے اور ایم سی ایل کی ٹیموں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اچھرہ بازار کی تزئین و آرائش اور ترقیاتی کام 98 فیصد مکمل کر لیے گئے ہیں، فنشنگ ورک آئندہ چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر اچھرہ بازار کو ایک نئی شکل کے ساتھ بحال کیا گیا ہے۔ اچھرہ بازار کو پیدل چلنے والوں اور شاپنگ کرنے والوں کے لیے محفوظ بنایا گیا ہے

۔ انہوں نے کہا کہ اچھرہ بازار میں لٹکتی تاروں کا خاتمہ، دیدہ زیب ٹف ٹائلز، دکانوں کا فساڈ بہتر بنایا گیا ہے۔ اچھرہ بازار میں داخلی دروازہ اور خواتین کے لیے سٹیٹ آف دی آرٹ واش رومز تعمیر کیے گئے ہیں۔ ایل ڈی اے نے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے ماڈل پر اچھرہ بازار کی ری ماڈلنگ کی ہے۔ اس موقع پر ایل ڈی اے، ضلعی انتظامیہ، ایم سی ایل اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button