*سیکرٹری بلدیات زید بن مسعود کا دورہ خوشاب، پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ*

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب زید بن مسعود نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کے ہمراہ شوالہ ڈرین، محلہ تاجپورہ، بمبے والی پل اور ملحقہ کچے کے علاقوں کا دورہ کیا اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام قاسم لالی نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو شوالہ ڈرین پر جاری ترقیاتی کاموں، پیش رفت اور منصوبے کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے منصوبے کے تحت جاری تعمیراتی سرگرمیوں اور اب تک کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب زید بن مسعود نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شوالہ ڈرین کے ترقیاتی کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں اور منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں اعلیٰ معیار کے پائیدار میٹریل کا استعمال ہر صورت یقینی بنایا جائے، جبکہ تعمیراتی کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا

۔ زید بن مسعود نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبے کی باقاعدہ نگرانی اور مانیٹرنگ کا مؤثر نظام یقینی بنایا جائے تاکہ ترقیاتی کام مقررہ معیار اور ضوابط کے مطابق مکمل ہوں۔ اس موقع پر ایم او ایف علی مہران سمیت لوکل گورنمنٹ کے افسران بھی موجود تھے۔ بعد ازاں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب زید بن مسعود نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کے ہمراہ جوہرآباد کے پرانا غلہ منڈی ایریا میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت زیر تعمیر ڈسپوزل کا بھی دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ جوہرآباد غلہ منڈی ڈسپوزل پہنچنے پر سی ای او ضلع کونسل جوہرآباد اور لوکل گورنمنٹ خوشاب کے افسران نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کا استقبال کیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام قاسم لالی نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو ڈسپوزل کے منصوبے، جاری کام اور پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب زید بن مسعود نے منصوبے کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کام مقررہ ٹائم فریم کے مطابق مکمل کیے جائیں اور تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیار اور پائیداری کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ اس موقع پر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button