نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور حکومتِ سندھ کے درمیان نیشنل اکیڈمک ریکارڈ انٹیگریشن پراجیکٹ (NARIP) کے تحت صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کو نادرا کے محفوظ ڈیجیٹل نظام سے منسلک کرنے کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے۔اس منصوبے کے تحت طلبہ کا تعلیمی ریکارڈ ڈیجیٹل طور پر محفوظ اور قابلِ تصدیق بنایا جائے گا، جس سے تعلیمی اسناد کی تصدیق آسان بنانے، جعلی اسناد کی روک تھام اور شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی۔ تمام تعلیمی بورڈز کو انٹیگریشن کی سہولت مفت فراہم کی جائے گی۔معاہدے کی تقریب میں صوبائی وزیر جامعات و تعلیمی بورڈز محمد اسماعیل راہو، سیکریٹری محمد عباس بلوچ، ڈائریکٹر جنرل نادرا کراچی عامر علی خان، ڈائریکٹر جنرل نادرا سکھر عالیہ عبدالرازق اور سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نادرا کراچی عامر علی خان نے کہا کہ نادرا جدید ڈیجیٹل سہولیات کے ذریعے تعلیمی ریکارڈ کے محفوظ انتظام اور اسناد کی قابلِ اعتماد تصدیق کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔منصوبے کے تحت طلبہ کی تصدیق شدہ تعلیمی اسناد پاک آئی ڈی (PakID) ایپ پر دستیاب ہوں گی، جبکہ ہر طالب علم کے لیے منفرد شناختی نمبر مختص کرنے کا طریقۂ کار بھی وضع کیا جائے گا۔یہ معاہدہ نادرا کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو تعلیمی شعبے سے منسلک کرنے اور طلبہ، تعلیمی اداروں اور متعلقہ حکومتی اداروں کو جدید اور محفوظ ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
Read Next
2 گھنٹے ago
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا دریائے یانگسی پر واقع تھری گورجز ڈیم کا دورہ
4 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا 10ویں سالانہ مائیکروفنانس کانفرنس سے خطاب*
5 دن ago
محمد اسحاق کھوڑوڈائریکٹر جنرل صوبائی لوکل گورنمنٹ کمیشن سندھ تعینات،نوٹیفکیشن جاری
5 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا صوبے کے پسماندہ علاقوں میں سکولوں کی توسیع کا فیصلہ،منظوری
5 دن ago






