ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ 9 مئی کو شہر بھر میں معرکہ حق آپریشن”بنیان مرصوص“کی کامیابی کے حوالے سے خصوصی جشن اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ یہ دن قومی اتحاد، جرأت، قربانی اور ملکی سالمیت کے تحفظ کی علامت کے طور پر یاد رکھا جائے گا،اپنے بیان میں ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ”بنیان مرصوص“آپریشن کی کامیابی نے قوم کے حوصلے بلند کیے ہیں اور پاکستان کے امن، استحکااور وقار کو مزید مضبوط بنایا ہے، انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے جنہوں نے غیرمعمولی جرأت اور استقامت کا مظاہرہ کیا، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام اور قومی ادارے دشمن قوتوں کے خلاف متحد اور یکجا ہیں جبکہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ہمیشہ قومی اتحاد اور اجتماعی قوت سے ناکام بنایا جاتا رہے گا،انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہر دور میں قومی سلامتی، جمہوری اقدار اور عوامی ہم آہنگی کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی،ڈپٹی میئر کراچی نے نوجوانوں سمیت تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 9 مئی کی تقریبات میں بھرپور شرکت کرکے قومی یکجہتی اور حب الوطنی کا مظاہرہ کریں، انہوں نے اس موقع پر شہداء، غازیوں اور ملک کے امن کے لیے قربانیاں دینے والوں کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا،انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی صرف ایک عسکری کارروائی کی کامیابی نہیں بلکہ پاکستان کے متحد، مضبوط اور پرُعزم ہونے کا واضح ثبوت ہے۔
Read Next
6 گھنٹے ago
مرتضیٰ وہاب کا شہریوں کے مسائل براہِ راست سننے،ان سے ملاقات کیلئے دوبارہ ای کچہری منعقد کرنے کا اعلان
6 گھنٹے ago
*بلدیہ عظمیٰ کراچی کا شہر میں غیر مجاز تاروں کے خلاف کارروائی کا اعلان۔*
10 گھنٹے ago
*تاریخی سولجر بازار کی بحالی اور تزئین و آرائش کا کام جاری،تجاوزات کا خاتمہ*
1 دن ago
کراچی کے بنیادی شہری مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں،پارلیمانی لیڈر، ترجمان میئر کراچی
1 دن ago
ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے ڈیڈلائن مقرر،سڑکوں کے ساتھ سٹریٹ لائٹس کی بحالی پرخصوصی توجہ دی جائے،میئر کراچی
Related Articles
بلدیہ ٹاؤن کی اہم شاہراہ کی تعمیر کا آغاز،سہراب گوٹھ میں پارک کی تعمیر آخری مراحل میں داخل،ترقی کا سفر جاری رہے گا،میئر کراچی
4 دن ago
کراچی کے تمام ٹاؤنز میں ترقیاتی کام جاری ہیں،بہت جلد شہر میں نمایاں تبدیلی نظر آئے گی،ترجمان میئر کرم اللہ وقاصی
5 دن ago




